خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ) — Page 370
خطابات طاہر جلد دوم 370 افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۹۴ء ایک عجیب دردناک حالت ہے اور جرم کیا ہے حضرت اقدس محمدمصطفی ﷺ پرانہوں نے درود بھیجا تھا۔کون سچا ہے؟ جو اس درود کی خاطر اپنی جان، مال، عزتوں کو قربان کرتا چلا جارہا ہے وہ سچے ہیں یا تم سچے ہو جو جھوٹے الزام لگا کر اسلام کے چہرے کو داغدار کرنے کی کوشش کر رہے ہو۔مگر ہم احمدی اپنے سینوں پر یہ داغ لیں گے اور اسلام کا چہرہ داغدار نہیں ہونے دیں گے۔یہ جنگ ہے اور آخری جنگ جو حق اور باطل کے درمیان لڑی جارہی ہے اور میں خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ یہ بات خدا کی ضرور پوری ہوگی کہ جاءَ الْحَقُّ وَزَهَقَ الْبَاطِلُ إِنَّ الْبَاطِلَ كَانَ زَهُوقًا حق ضرور جیتے گا اور باطل ضرور بھاگ جائے گا کیونکہ اس منحوس باطل کے مقدر میں بھاگنے کے سوا اور کچھ نہیں لکھا ہوا۔پس میں آپ کو اب نصیحت کرتا ہوں کہ اپنے مظلوم بھائیوں کے حق میں اپنی دعائیں جاری رکھیں۔کچھ اسیران راہ مولیٰ ہیں جن کو اللہ تعالیٰ نے موت کے چنگل سے نکال کر حیرت انگیز اعجاز کے طور پر آج ہمارے درمیان لاکھڑا کیا ہے، جن کو سینے سے لگا کر دل ٹھنڈے ہوتے ہیں۔مگر وہ دس سال کے عذاب کا عرصہ جنہوں نے گزارا ہے اس کا تصور بھی ابھی تک بھیانک ہے۔لیکن اور بہت سے ہیں، 122 ایسے ہیں جن پر سلام اور درود کے نتیجے میں پھانسی کے پھندے ان کے سروں پر لٹکا دیئے گئے ہیں، وہ سخت عذاب کی حالت میں آج بھی زندگی بسر کر رہے ہیں۔ان اسیروں کو جہاں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں وہاں اُن اسیروں کو بھی یادرکھیں۔آپ کی دعاؤں نے پہلے بھی اعجاز دکھائے تھے، خدا کرے کہ آپ کی دعائیں آئندہ بھی ہمیشہ اعجاز دکھاتی رہیں۔خدا آپ کے ساتھ ہو،خدا ہمارے ساتھ ہوں الھم آمین۔آئیے اب دعا کر لیتے ہیں۔حضور نے لمبی اور پُر سوز دعا کروائی۔دعا کے اختتام پر فرمایا ! ان اسیروں کو آپ کے سامنے کھڑا کرنے میں صرف ایک روک مانع ہے کہ ایک اسیر راہ مولی دعا کریں وہ آجائیں کہ سب آپ کے سامنے اکٹھے پیش کئے جائیں گے تاکہ آپ کے دل ٹھنڈے ہوں آپ کی آنکھیں ٹھنڈی ہوں کہ خدا تعالیٰ نے ہم پر اتنا عظیم الشان احسان فرمایا کہ دوبارہ ان کے پیارے چہرے ہمیں دکھائے یہ نہیں ہے کہ ان کو نظر انداز کیا گیا ہے۔میں ایک اور آدمی کا انتظار کر رہا ہوں خدا کرے کہ وہ مجھے آکر ملیں تو پھر ا کٹھے ان کو آپ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔