خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ) — Page 31
خطابات طاہر جلد دوم 31 34 افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۸۵ء میرا خدا ہمیشہ میرے ساتھ رہے گا۔وہ ساری طاقتیں جو ہمیں منتشر دیکھنا چاہتی تھیں وہ آپ انتشار کا شکار ہوئیں۔لندن کی جماعت کے اخلاص اور خدا کے فضلوں کا تذکرہ افتتاحی خطاب جلسه سالانه فرموده ۱/۵ اپریل ۱۹۸۵ء بمقام اسلام آبادٹلفورڈ، برطانیہ) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات کریمہ تلاوت کیں۔يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلوةِ إِنَّ اللَّهَ مَعَ الصَّبِرِينَ * وَلَا تَقُولُوا لِمَنْ يُقْتَلُ فِي سَبِيلِ اللهِ أَمْوَاتٌ بَلْ أَحْيَاءِ وَ لكِن لَّا تَشْعُرُونَ وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ عنْ بِشَيْ مِنَ الْخَوْفِ وَالْجُوعِ وَنَقْصٍ مِنَ الْأَمْوَالِ وَالْاَنْفُسِ وَالثَّمَرْتِ وَبَشِّرِ الطَّبِرِينَ الَّذِينَ إِذَا أَصَابَتْهُمْ مُّصِيبَةٌ قَالُوا إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَجِعُوْنَ أُولَيكَ عَلَيْهِمْ صَلَوتُ مِنْ رَّبِّهِمْ وَرَحْمَةٌ وَأُولَيكَ هُمُ الْمُهْتَدُونَ (البقره ۱۵۲-۱۵۸) پھر فرمایا:۔) تقریباً ایک سال کا عرصہ گزرا ہے یہی مہینہ تھا، اس مہینے کے آخری ایام میں مجھے پاکستان چھوڑ کر انگلستان آنا پڑا اور چونکہ ایک دورے کا پروگرام پہلے سے ہی بنا ہوا تھا اس لئے اُسی پروگرام