خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 32 of 527

خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ) — Page 32

خطابات طاہر جلد دوم 32 32 افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۸۵ء کے مطابق ایک چھوٹا سا قافلہ میرے ساتھ آیا اور ایک عجیب بے سروسامانی کی سی حالت تھی۔صدر انجمن احمد یہ تحریک جدید انجمن احمدیہ، وقف جدید انجمن احمد یہ اور انصار اللہ اور خدام الاحمدیہ، یہ تمام انجمنیں جو خلیفہ وقت کی ہمیشہ ہر حال میں مرکز میں مددگار رہتی ہیں اور تمام عملہ جوان انجمنوں سے وابستہ ہے یہ سب وہیں پاکستان میں اس حالت میں چھوڑے کہ اتفاق سے ان کا ایک بھی نمائندہ میرے ساتھ نہیں تھا۔ایک چوہدری حمید نصر اللہ صاحب، ایک وقیع الزمان خان صاحب اور میرے ساتھ پھر اس کے علاوہ میری بیگم تھی اور دو بچیاں تھیں لیکن اس کے باوجود مجھے قطعاً کسی قسم کا کوئی بے بسی کا احساس پیدا نہیں ہوا۔باوجود اس کے کہ بہت جلد یہ بات مجھ پر کھل گئی کہ تمام دنیا کے بوجھ تو اُسی طرح سر پر ہیں لیکن وہ بوجھ اٹھانے والے جو خدا کے نام پر مرکز میں اکٹھے ہو کر وہیں کے ہو گئے تھے وہ تمام کے تمام میرے ساتھی پیچھے رہ گئے ہیں۔اس کے باوجود ایک لمحہ کے لئے بھی مجھے بے کسی اور بے بسی کا احساس نہیں ہوا کیونکہ میں یہ جانتا تھا اور آج بھی جانتا ہوں اور پہلے سے زیادہ یقین اور تجربے کی بنا پر کہتا ہوں کہ میرا خدا میرے ساتھ تھا، میرے ساتھ ہے اور ہمیشہ میرے ساتھ رہے گا۔میرا خدا آپ کے ساتھ ہے، آپ کے ساتھ تھا اور ہمیشہ آپ کے ساتھ رہے گا۔یہ یقین ، یہ زاد راہ تھا جسے لے کر میں چلا ، جسے لے کر یہاں پہنچا اور یہاں پہنچنے کے بعد میں نے تمام جماعت کو اکٹھا کیا اور اُن کے سامنے وہ پہلا خطاب کیا جس میں مَنْ أَنْصَارِى إِلَی اللہ کی دعوت دی اور میں آج آپ کو یہ بتا تا ہوں کہ اس دعوت کا ایک ایسا عمدہ جواب انگلستان کے احمدی احباب نے دیا کہ وہ ہمیشہ میرے دل پر نقش رہے گا اور ہمیشہ تاریخ عزت اور احترام اور محبت سے ان کو یاد کرے گی۔ہر طرف سے نَحْنُ أَنْصَارُ اللہ کی آوازیں اٹھنے لگیں اور پھر یہ آواز میں باہر سے سنائی دینے لگیں، یورپ کے باہر سے بھی اور امریکہ کے باہر سے بھی اور دنیا کے کونے کونے سے زمین کے وہ تمام کنارے جہاں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا پیغام پہنچا تھا، بلند آواز سے پکارنے لگے کہ نَحْنُ أَنْصَارُ اللَّهِ ، نَحْنُ أَنْصَارُ اللَّهِ نَحْنُ أَنْصَارُ اللهِ ، نَحْنُ اَنْصَارُ الله ، عورتیں کیا اور مرد کیا، بوڑھے کیا اور بچے کیا وہ ایک عجیب زمانہ تھا اس طرح وارنگی کے ساتھ ، اس طرح فدائیت کے ساتھ مجھے پیغام ملنے شروع ہوئے کے ساتھ میری زندگی یہ ایک زلزلہ طاری ہوجاتا ، ماؤں نے اپنے بچے پیش کہ ہر پیغام