خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 208 of 527

خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ) — Page 208

خطابات طاہر جلد دوم 208 افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ برطانیہ ۱۹۹۰ء پس دوست اس تمام عرصے میں دعائیں کرتے ہوئے وقت گزاریں اور جیسا کہ میں نے بیان کیا تھا نیک نمو نے ظاہر کریں اور اگر خدانخواستہ کچھ بدیاں ابھی تک آپ کی زندگی کا حصہ ہیں تو ان پر حیا کے پردے ڈالیں اور خدا تعالیٰ سے استغفار کریں تا کہ آپ ان ملکوں میں نیک اثرات چھوڑ کر جائیں ، بداثرات چھوڑ کر نہ جائیں۔اللہ تعالیٰ آپ کا حامی و ناصر ہو۔آمین