خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 209 of 527

خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ) — Page 209

خطابات طاہر جلد دوم 209 افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۹۱ء صلى الله محمد رسول اللہ ﷺ کا معراج دراصل حمد کا معراج ہے۔جماعت احمدیہ کو اس لئے مبعوث کیا گیا ہے کہ بنی نوع انسان کوامت واحدہ بنادے۔افتتاحی خطاب جلسہ سالا نه فرموده ۲۶ / جولائی ۱۹۹۱ء بمقام اسلام آباد، ٹلفورڈ برطانیہ ) تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:۔سورہ فاتحہ نے یہ عظیم الشان مضمون ہمیں سمجھایا ہے کہ تمام حمد اس ذات باری تعالیٰ کے لئے ہے جو تمام جہانوں کا رب ہے۔یہ مضمون کائنات میں ہر جگہ اس طرح بکھرا پڑا ہے کہ اگر انسان کو بصیرت عطا ہو تو کائنات کے ہر ذرے میں یہ مضمون بولتا سنائی دے گا اور عمل پیرا دکھائی دے گالیکن اس کی انتہا انسانیت کے قیام کے بعد سے شروع ہوتی ہے کیونکہ خدا تعالیٰ کی حمد اگر چہ کا ئنات کا ہر ذرہ کر رہا ہے لیکن جس کامل شعور کے ساتھ ، جس گہرے احساس کے ساتھ انسان کو حمد کے لئے بنایا گیا اور اس کے مطابق اسے صلاحیتیں عطا فرمائی گئیں اس کی کوئی مثال کائنات میں کہیں اور دکھائی نہیں دیتی۔پس سب سے زیادہ انسان کو حمد باری تعالیٰ میں مصروف اور محو اور مگن رہنا چاہئے لیکن یہ عجیب تضاد ہم دیکھتے ہیں کہ سب سے کم انسان ہے جو حمد باری تعالیٰ کا شعور رکھتا ہے۔ساری کائنات خاموشی کے ساتھ اس نظام کے تابع جس نظام کے تابع اسے بنایا اور جاری کیا گیا، ہر لمحہ، ہر لمحے کے ہر حصے میں خدا تعالیٰ کی حمد کر رہی ہے۔اگر آپ گہری سائنسی نظر سے اس کائنات کے نظام کو دیکھیں اور اس کا مطالعہ کریں تو آپ کو ہر جگہ، ہر لمحہ، ہر لحظہ حمد کا