خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 151 of 527

خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ) — Page 151

خطابات طاہر جلد دوم 151 افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۲۲؍ جولائی ۱۹۸۸ء کہ ٹی وی سے اس ڈرامہ کے نشر ہونے کے چوبیس گھنٹے کے اندراندر قادیانیوں کے پیشوا اور امام مرزا طاہر احمد کا ایک کھلا کھلا چیلنج ملک میں وسیع پیمانے پر پھیلا دیا گیا اور اس کی نقول اخبارات کے دفاتر میں پہنچادی گئیں۔یعنی یہ جانتے ہیں دل میں کہ اگر مباہلے کے بعد یہ واقعہ ہوا ہے تو یہ ان کی صداقت کا نشان بن جاتا ہے اس لئے اب اس پر پردہ ڈالنے کیلئے یہ کہہ رہے ہیں کہ یہ مباھلہ وباھلہ سب بعد کا خیال ہے۔ادھر مولانا اسلم قریشی دریافت ہوئے اُدھر انہوں نے مباحلے کا چیلنج پھیلا دیا اور بعض علماء نے اس کو اور رنگ میں پیش کیا۔وہ یہ کہتے ہیں کہ غالباً اس اخبار نے بھی اس رنگ میں پیش کیا ہے۔بعض نے کہا کہ مباھلہ تو انہوں نے دیا ہی دریافت ہونے کی وجہ سے ہے بعض نے کہا کیا ہے کہ ان کو لازماً پہلے پتا تھا اور اسی لئے انہوں نے مباحصلے کا چیلنج دیا اور اس کا ثبوت یہ ہے کہ ادھر اسلم قریشی دریافت ہوا اور ادھر انہوں نے مباھلے کے چیلنج کو سارے ملکوں میں پھیلا دیا۔اب بیوقوفی کی حد ہے اگر پہلے پتہ تھا تو دریافت ہونے سے پہلے پھیلانا چاہئے تھا۔بعد میں پھیلانے کا کیا مطلب ہے۔دلیل یہ بنائی جارہی ہے چونکہ ان کو پہلے ہی پتا تھا اس لئے ادھر اسلم قریشی دریافت ہوا اور اُدھر اس کے فوراً بعد مباھلے کا چیلنج پھیلا دیا حالانکہ پھر پہلے پھیلانا چاہئے تھا لیکن یہ سارا جھوٹ ہے یہ خود جانتے ہیں کہ جھوٹ ہے، خدا تو سب سے بہتر جانتا ہے۔اس پر جو ردعمل ہوا ہے بعض دوسرے علماء کا اس کا ذکر بھی میں کرتا ہوں لیکن فوراً دعوت مباھلہ سے فرار کے بہانے ڈھونڈے جانے لگے اور ایسی ایسی شرطیں لگانے کی کوشش کی جارہی ہے کہ جس کے نتیجے میں یہ بچ جائیں اور دنیا کی نظر میں جھوٹے بھی ثابت نہ ہوں بگھوڑے ثابت نہ ہوں۔ایک صاحب کہتے ہیں کہ مباھلہ ربوہ کے گول بازار اور اقصی چوک میں رکھا جائے، ایک صاحب کہتے ہیں کہ مباھلہ کا محل مدینہ منورہ ہونا چاہئے۔ایک صاحب کہتے ہیں کہ مدینہ منورہ میں آکر ان کے ساتھ مناظرہ کرنے کے علاوہ مباھلہ کریں ، ایک صاحب نے ان سے پہلے اعلان کیا تھا کہ مباھلہ ساؤتھ افریقہ میں ہونا چاہئے اور جو یہاں ختم نبوت کے علماء پہنچے ہیں ان کے نزدیک سب سے مقدس جگہ مباھلے کی ویمبلے ہال ہے۔ویمبلے ہال میں جب وہ جلسہ کر رہے ہوں تو ہم مباحلے کا چیلنج دینے کیلئے وہاں پہنچ جائیں۔اب سیدھی بات ہے کہ میں نے تو ساری دنیا کے مکفرین اور مکذبین کو چیلنج دیا ہے اور کیسے ممکن ہے کہ ایک شخص ہر کس و ناقص کو چیلنج دے دے اور پھر ہر چیلنج کے جواب میں وہ دوڑتا پھرے کبھی