خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 524 of 527

خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ) — Page 524

خطابات طاہر جلد اول 524 افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 2002ء حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الفاظ میں دعا پر یہ خطبہ ختم کرتا ہوں: ”اے قادر خدا! اے اپنے بندوں کے رہنما! اب اس زمانہ کو اپنی طرف اور اپنی کتاب کی طرف اور اپنی توحید کی طرف کھینچ لے کفر اور شرک بہت بڑھ گیا اور اسلام کم ہو گیا۔اب اے کریم ! مشرق اور مغرب میں توحید کی ایک ہوا چلا اور آسمان پر جذب کا ایک نشان ظاہر کر اے رحیم ! تیرے رحم کے ہم سخت محتاج ہیں۔اے ہادی! تیری ہدایتوں کی ہمیں شدید حاجت ہے۔مبارک وہ دن جس میں تیرے انوار ظاہر ہوں۔کیا نیک ہے وہ گھڑی جس میں تیری فتح کا نقارہ بجے۔آئینہ کملات اسلام روحانی خزائن جلد ۵ صحی۲۱۴۲۶۳ حاشیه در حاشیه)