خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 495 of 527

خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ) — Page 495

خطابات طاہر جلد دوم 495 افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 2000ء کہ میرا قادر خدا ان جھوٹے الزاموں سے مجھے بری۔۔۔ثابت نہ کرے۔۔۔اسی سے متعلق قطعی اور یقینی طور پرمجھ کو اردسمبر ۱۹۹۰ء، روز پنجشنبہ کو یہ الہام ہوا۔بر مقام فلک شده یا رب گرامیدے دہم مدار عجب بعد 11۔انشاء اللہ تعالیٰ۔میں نہیں جانتا کہ گیاراں دن ہیں یا گیاراں ہفتہ یا گیاراں مہینے یا گیاراں سال۔مگر بہر حال ایک نشان میری بریت کے لئے اس مدت میں ظاہر ہوگا۔(تذکرہ صفحہ: ۳۲۷) بر مقام فلک شده یارب گرامیدے دہم مدار عجب خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ تیری دُہائی اب آسمان پر پہنچ گئی ہے۔اب میں اگر تجھے کوئی امید اور بشارت دوں تو تعجب مت کر ، میری سنت اور موہبت کے خلاف نہیں ) بعدا۔انشاء اللہ فرمایا اس کی تفہیم نہیں ہوئی۔کہ اسے کیا مراد ہے گیارہ دن یا گیارہ ہفتے یا کیا یہی ہندسہ اکا دکھایا گیا ہے)۔( تذکرہ صفحہ: ۳۲۷) 66 ۱۹۰۰ء کے الہامات میں سے آخری الہام یہ ہے۔ترجمہ ” ہم تجھ پر بعض اور آسمانی اسرار اتارنا چاہتے ہیں اور دشمنوں کو پارہ پارہ کر دیں گے اور ہم فرعون اور ہامان اور اُس کے لشکر کو وہ کچھ دکھائیں گے جس سے وہ ڈرتے ہیں۔کہہ اے کا فرو! میں سچا ہوں۔پس تم ایک وقت تک میرے نشانات کا انتظار کرو۔ہم عنقریب انہیں اپنے نشان اُن کے ارد گرد اور ان کی ذاتوں میں دکھائیں گے۔اس دن حجت قائم ہوگی اور گھلی گھلی فتح ہو جائے گی۔خدائے رحمان کا حکم ہے اس کے خلیفہ کے لئے جس کی آسمانی بادشاہت ہے۔اس کو ملک عظیم دیا جائے گا اور خزانے اس کے لئے کھولے جائیں گے اور تمام زمین اپنے رب کے نور سے جگمگا اُٹھے گی۔یہ اللہ کا فضل ہے اور تمہاری نگاہ میں عجیب۔تجھ پر سلامتی ہو۔ہم نے تجھے ایک عظیم الشان