خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 484 of 527

خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ) — Page 484

خطابات طاہر جلد دوم 484 افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 2000ء قوموں کی طرف بھیجا ہے۔پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام لکھتے ہیں : آج ۲ جون ۱۹۰۰ء کو بروز شنبه بعد دو پہر دو بجے کے وقت مجھے تھوڑی سی غنودگی کے ساتھ ایک ورق جو نہایت سفید تھا دکھلایا گیا۔اس کی آخری سطر میں لکھا تھا:۔اقبال باقبال ہے۔میں خیال کرتا ہوں کہ آخر سطر میں یہ لفظ لکھنے سے انجام کی طرف اشارہ تھا۔یعنی انجام پھر ساتھ ہی یہ الہام ہوا۔قادر کے کاروبار نمودار ہو گئے کافر جو کہتے تھے وہ گرفتار ہو گئے اس کے یہ معنی مجھے سمجھائے گئے کہ عنقریب کچھ ایسے زبر دست نشان ظاہر ہو جائیں گے۔جس سے کافر کہنے والے، جو مجھے کافر کہتے تھے، الزام میں پھنس جائیں گے اور خوب پکڑے جائیں گے اور کوئی گریز کی جگہ ان کے لئے باقی نہیں رہے گی۔یہ پیشگوئی ہے ہر ایک پڑھنے والا اس کو یاد رکھے۔(تذکرہ:۲۹۳) پھر آپ فرماتے ہیں۔اس کے بعد ۳ / جون ۱۹۰۰ء کو بوقت ساڑھے گیارہ بجے یہ الہام ہوا۔کافر جو کہتے تھے وہ نگونسار ہو گئے جتنے تھے سب کے سب ہی گرفتار ہو گئے یعنی کا فر کہنے والوں پر خدا کی محبت ایسی پوری ہو گئی کہ ان کے لئے کوئی عذر کی جگہ نہ رہی۔یہ آئندہ زمانہ کی خبر ہے کہ عنقریب ایسا ہو گا اور کوئی ایسی چمکتی ہوئی دلیل ظاہر ہو جائے گی کہ فیصلہ کر دے گی۔“ ( تذکرہ صفحہ: ۲۹۴) پھر لکھا ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو کل در دسر کے وقت بار بار یہ الہام ہوا۔انى مع الامراء اتیک بغتةً ( تذکره: ۳۱۰) میں صاحب امرلوگوں کے ساتھ تیری طرف اچانک آؤں گا۔یہاں امراء سے مراد امیر