خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 483 of 527

خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ) — Page 483

خطابات طاہر جلد دوم 483 افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 2000ء میں ایک اوتار آئے گا جو کرشن کی صفات پر ہوگا اور اس کا بروز ہوگا اور میرے پر ظاہر کیا گیا ہے کہ وہ میں ہوں۔کرشن کی دو صفت ہیں۔ایک روڈر یعنی درندوں اور سُوروں کو قتل کرنے والا یعنی دلائل اور نشانوں سے۔دوسرے گوپال یعنی گائیوں کو پالنے والا یعنی اپنے انفاس سے نیکوں کا مددگار اور یہ دونوں صفتیں مسیح موعود کی صفتیں ہیں اور یہی دونوں صفتیں خدا تعالیٰ نے مجھے عطا فرمائی ہیں۔“ ( تذکرہ:۳۱۱) 2 / مارچ 1900 ء کو الہام ہوا : " الامراض تشــاع والـنـفـوس تضاع۔۔۔ایسا ہی انـا لـلـه وانا اليه راجعون کا بھی الہام ہوا۔یعنی بیماریاں پھیلیں گی اور جانیں ضائع ہوں گی۔انا لله و انا الیه راجعون۔(تذکرہ:۲۸۹) ”خدا نے مجھے کہا کہ اُٹھ اور ان لوگوں کو کہہ دے کہ میرے پاس خدا کی گواہی ہے۔پس کیا تم خدا کی گواہی رڈ کر دو گے۔خدا کا کلام جو میرے پر نازل ہوا۔اُس کے یہ الفاظ ہیں۔قل عندى شهادة من الله فهل انتم مومنون۔قل عندى شهادة من الله فهل انتم مسلمون۔قل ان كنتم تحبون الله فاتبعوني يحببكم الله وقل يا يها الناس انی رسول الله اليكم جميعا۔اى مرسل من الله - ( تذکره صفحه : ۲۹۲-۲۹۳) ” ان کو کہہ کہ میرے پاس خدا کی گواہی ہے۔پس کیا تم ایمان لاؤ گے یا نہیں۔ان کو کہہ کہ میرے پاس خدا کی گواہی ہے۔پس تم قبول کرو گے یا نہیں۔کہہ اگر تم خدا سے محبت رکھتے ہو۔تو آؤ میری پیروی کرو۔تا خدا بھی تم سے محبت رکھے۔“ ( تو کہہ۔اے لوگو! میں تم سب کی طرف خدا تعالیٰ کا رسول ہو کر آیا ہوں۔مرتب) یہ حضرت اقدس محمد مصطفی عنہ کو خدا نے الہام کیا تھا اِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ صلى الله فَاتَّبِعُونِي يُحببكم الله ( آل عمران : ۳۲) پس حضرت اقدس محمد رسول اللہ ﷺ کے عشق میں ڈوبے ہوئے انسان کو بھی جزوی طور پر یہی درجہ عطا کیا گیا۔یعنی غلاموں کے غلام اور کامل طور پر حضرت محمد رسول الله الا اللہ کے عشق میں ڈوبا ہوا اور جس طرح آپ تمام بنی نوع انسان کی طرف بھیجے گئے تھے۔آج دنیا گواہ ہے کہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بھی اللہ تعالیٰ نے تمام