خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 474 of 527

خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ) — Page 474

خطابات طاہر جلد دوم 474 افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 1999ء صلى الله محمد رسول اللہ ہے کے اس غلام کی تکریم ہوگی اور یہ سال اس خاص تکریم کا ایک نشان بن جائے گا۔ایک الہام ۱۸ ستمبر ۱۸۹۹ء کا یہ ہے۔آج رات میں نے ۱۸ ستمبر ۱۸۹۹ء کو بروز دوشنبہ خواب میں دیکھا که بارش ہورہی ہے۔آہستہ آہستہ مینہ برس رہا ہے۔میں نے شاید خواب میں یہ کہا کہ ہم تو ابھی دعا کرنے کو تھے کہ بارش ہو۔سو ہو ہی گئی۔( تذکرہ صفحہ ۲۸۳) اب یہ دیکھیں بارش بھی کیسی خدا کے فضلوں کی ساری دنیا پر ہونے لگ گئی ہے اور بعینہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا الہام پورے سو سال کے بعد پھر بڑی شان کے ساتھ پورا ہو گیا ہے۔فرماتے ہیں: میں نہیں جانتا کہ عنقریب بارش ہو جائے یا ہمارے الہام ۱۳ ستمبر ۱۸۹۹ ء ایک عزت کا خطاب۔ایک عزت کا خطاب۔لَكَ خِطَابُ الْعِزَّةِ ایک بڑا نشان اس کے ساتھ ہوگا“ کے متعلق خدا کی رحمت اور فتح ونصرت کی بارش ہماری جماعت پر ہوگی۔( یعنی ایک تو یہ روحانی معنی ہیں۔) یا دونوں ہی ہو جائیں۔( تو بعید نہیں کہ آغاز میں اس نشان کے طور پر ایک سچ سچ کی ظاہری بارش بھی ہو جائے۔) ہماری خواب سچی ہے۔اس کا ظہور ضرور ہوگا۔دونوں میں سے ایک بات ضرور ہوگی یعنی یا تو خدا تعالیٰ کی مخلوق کے لئے باران رحمت کا دروازہ آسمان سے کھلے گا یا غیر معمولی کوئی نشان روحانی فتح اور نصرت کا ہوگا۔مگر نشان ہوگا نہ معمولی بات۔“ ( تذکرہ صفحہ ۲۸۳) اب آپ دیکھیں کہ اس سال جب آپ کے سامنے رپورٹ پیش کی جائے گی تو دنیا کے ہر ملک کا بارش کے ساتھ ایک تعلق ہے۔روحانی بارش ہونے سے پہلے ظاہری بارش بھی ہوتی ہے اور ایسے حالات میں ہوتی ہے کہ اس کا وہم و گمان بھی انسان نہیں کر سکتا۔دشمن مطالبہ کرتے ہیں کہ بچے ہو تو بارش کر کے دکھاؤ اور پیشتر اس کے کہ ہمارے معلمین اور مبلغین کے دعا سے ہاتھ گریں آسمان سے بدلی اٹھتی ہے جس کا کوئی نام ونشان بھی نہیں ہوتا اور موسلا دھار بارش شروع ہو جاتی ہے۔پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا یہ الہام بڑی شان کے ساتھ اپنی ظاہری صورت میں بھی پورا