خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 473 of 527

خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ) — Page 473

خطابات طاہر جلد دوم 473 افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 1999ء کے لئے میری نصیحت یہ ہے کہ اس معاملے کو خدا پر چھوڑ دیں۔آپ دیکھیں گے کہ دن بدن جماعت ترقی پر ترقی کرتی چلی جائے گی اور ہر سال خواہ کوئی مباہلہ قبول کرے یا نہ کرے اس کے اوپر ہماری طرف سے یہ لعنت کا انبار بڑھتا ہی چلا جائے گا۔اللہ کرے گا تو ایسا ہی ہوگا اور ہم میں سے جو زندہ رہیں گے وہ سب اس کو دیکھیں گے۔اب میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ۱۸۹۹ء کے الہامات میں سے کچھ آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔غور سے مطالعہ کیا ہے کیونکہ میرا تجربہ ہے کہ اکثر جو ۱۸۹۹ء میں الہامات تھے وہ ۱۹۹۹ء میں پورے ہوئے ہیں اور ان سالوں کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔پس اب جو الہام آپ کے سامنے رکھنے لگا ہوں ان پر غور کریں تو انشاء اللہ آپ کو یہ واضح تعلق بھی دکھائی دے گا۔۴ ار ستمبر ۱۸۹۹ء کو یہ الہام ہوا۔ایک عزت کا خطاب۔ایک عزت کا خطاب۔لَكَ خِطَابُ العِزَّة ایک بڑا نشان اس کے ساتھ ہوگا۔یہ تمام خدائے پاک قدیر کا کلام ہے۔۔۔میں اپنے اجتہاد سے اس کے یہ معنے سمجھتا ہوں کہ خدا تعالیٰ اس جھگڑے کے فیصلہ کرنے کے لئے جو کسی حد تک پرانا ہو گیا ہے اور حد سے زیادہ تکذیب اور تکفیر ہو چکی ہے۔کوئی ایسا برکت اور رحمت اور فضل اور صلح کاری کا نشان ظاہر کرے گا کہ وہ انسانی ہاتھوں سے برتر اور پاک تر ہوگا۔تب ایسی کھلی کھلی سچائی کو دیکھ کر لوگوں کے خیالات میں ایک تبدیلی واقع ہوگی اور نیک طینت آدمیوں کے کینے ایک دفعہ رفع ہو جائیں گے۔“ (تذکرہ صفہ ۲۸۳) پس یہ جو صلح کی بنا ڈالی گئی ہے ۱۸۹۹ء کے الہام میں یہی صلح کی بنا آج بھی پھر ڈالی جارہی ہے۔جیسا کہ میں نے عرض کیا ہے اب مباہلہ کو چھوڑیں صلح کی کوشش کریں کہ جس طرح بھی ہو سکے یہ قوم سمجھ جائے اور اُن کو دیکھنے کی آنکھیں عطا ہوں۔ایک عزت کا خطاب۔ایک عزت کا خطاب۔لَكَ خِطَابُ الْعِزَّةِ میں یہ بھی اشارہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ اس سال جماعت میں بکثرت حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کی عزت و تکریم کو قائم کیا جائے گا اور تمام بنی نوع انسان میں