خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ) — Page 389
خطبات طاہر جلد دوم 389 افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۹۵ء آنے کے باوجود پہلوں سے آملے گی اور ان کو ملانے والا وہ وجود ہوگا کہ اگر زمین سے ایمان اٹھ کر ثریا پر بھی چلا گیا تو وہ جا کر اس ایمان کو ستاروں سے نوچ کر واپس زمین پر لے آئے گا۔پس آج خدا کا وہ وعدہ پورا ہوا اور ان دعاؤں ہی کی برکت ہے کہ جماعت احمدیہ کو دنیا میں قائم کیا گیا۔پس دعاؤں ہی کا فیض ہے جو آپ پارہے ہیں، دعاؤں ہی کا فیض ہے جو آئندہ آپ کے لئے تمام قسم کی سعادتیں اور برکتیں لاتا رہے گا اس دنیا میں بھی اور اس دنیا میں بھی ، آنحضرت ﷺ دعا کی تحریص کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ بڑا حیا والا ہے بڑا کریم اور سخی ہے۔(ایک حیا کریمی کی حیا ہوتی ہے، ایک حیا گنہگار کی حیا بھی ہوتی ہے۔آنحضرت ﷺ نے حیا والا کہتے ہی فرمایا ! اس کی حیا کریمی کی حیا ہے، ایک معزز انسان بعض دفعہ انکار کر ہی نہیں سکتا ) فرما یا بڑا کریم اور سخی ہے۔جب بندہ اس کے حضور اپنے دونوں ہاتھ بلند کرتا ہے تو وہ ان کو خالی اور ناکام واپس کرنے سے شرماتا ہے۔(ترمذی کتاب الدعوات حدیث نمبر : ۳۴۷۹) یعنی صدق دل سے مانگی ہوئی دعا کو وہ رد نہیں کرتا بلکہ قبول فرماتا ہے۔آئیے اب ہم دعا کر لیتے ہیں۔