خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ) — Page 386
خطبات طاہر جلد دوم 386 افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۹۵ء ہے۔کہیں کم کہیں زیادہ مگر کوئی دنیا کی ایسی عظیم قوم نہیں ہے جو بطور نمائندہ آج یہاں موجود نہ ہو۔سابق رشتین ریاستوں میں سے قازقستان اور تاتارستان کے وفود یہاں موجود ہیں۔قازقستان کا وفد تو بہت بڑا تھا جو آنا تھا مگر ابھی تک دو مرد اور 19 عورتیں یہاں پہنچ چکے ہیں۔پس آپ بتائیں کہ کیا آپ ان قوموں میں شامل ہیں کہ نہیں جن کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے پیشگوئی فرمائی تھی کہ خدا ایسی قوموں کو بھیج دے گا جو تو میں انتظار کر رہی ہیں ، آج نہیں تو کل وہ ضرور آئیں گی۔کیا آپ ان میں موجود ہیں، کیا آپ ان قوموں میں شامل ہیں؟ دیکھیں اور خواتین کی طرف بھی رشین خواتین یہ گواہی دے رہی ہوں گی۔اس کے علاوہ عرب قوم ہے وہ قوم جس کو خدا نے تمام دنیا کی سیرابی کے لئے چنا تھا اور جس کے ریگستانوں سے وہ دائمی کوثر پھوٹا جو ہمیشہ ہمیش کے لئے ساری کائنات کو سیراب کرنے کے لئے کافی ثابت ہوا اور ہمیشہ اس کا فیض جاری و ساری رہے گا۔پس اے عرب قوم کے نمائندو! بتاؤ کہ کیا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئی بچی نکلی کہ نہیں؟ (اس پر عرب احمدیوں نے لبیک یا امیرالمومنین کے الفاظ میں جواب دیا اللهُمَّ صَلَّ عَلَى مُحَمَّدٍ، جزاكم الله احسن الجزاء۔افریقہ کا براعظم ایک عظیم براعظم ہے۔آج افریقہ میں اس کثرت سے احمدیت پھیل رہی ہے کہ دنیا میں اس کی کوئی مثال پیش نہیں کی جاسکتی۔اس براعظم سے بھی لوگ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی اس پیشگوئی کے گواہ بن کر آج یہاں اکٹھے ہوئے ہیں۔پس اے افریقہ سے آنے والو بتاؤ کہ کیا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی یہ پیشگوئی سچی نکلی کہ نہیں نکلی؟ (افریقی نمائندوں نے بھی لبیک یا امیرالمومنین لبیک کے الفاظ میں جواب دیا ) اللَّهُمَّ صَلَّ عَلَى مُحَمَّدٍ، جزاكم الله احسن الجزاء۔ایشیا میں انڈو نیشیا کی قوم ایک بہت عظیم قوم ہے اور ایشیائی قوموں میں اس کو اللہ تعالیٰ نے غیر معمولی صلاحیتوں سے نوازا ہے۔اس کے علاوہ اور بھی بہت سے ممالک ہیں، دوسرے ممالک میں جو اس سے پہلے شامل نہیں تھے ان میں سے آج کمبوڈیا کو بھی شمولیت کی تو فیق مل رہی ہے۔پس اے ایشیا کے لوگو! جو مشرق سے تعلق رکھتے ہو لیکن مختلف عظیم قوموں میں بٹے ہوئے ہو،اے ایشیا کے لوگو! جو جاپان سے تعلق رکھتے ہو یا انڈونیشیا سے تعلق رکھتے ہو یا کمبوڈیا وغیرہ سے تعلق رکھتے ہو۔اے ایشیا کے لوگو! جو بنگلہ دیش سے یا ہندوستان سے یا پاکستان سے تعلق رکھتے ہو آج گواہ بن کر کھڑے ہو کہ