خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ) — Page 324
خطابات طاہر جلد دوم 324 افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۹۴ء بنفسہ تعلق رکھتی ہیں۔آج جو U۔K کے اس جلسہ سالانہ کا افتتاح ہورہا ہے، اس نئے دن کی ایک خوشخبری میں آپ کے سامنے رکھتا ہوں اور وہ یہ ہے کہ آج اللہ تعالیٰ کے فضل سے MTA یعنی مسلم ٹیلیویژن احمدیہ کا سورج بلا استثناء تمام دنیا پر طلوع ہو چکا ہے۔آج اسی لمحہ یہ تصویریں جو یہاں بن رہی ہیں دنیا کے کناروں تک دیکھی جارہی ہیں اور وہ آوازیں جو یہاں بلند ہو رہی ہیں دنیا کے کناروں تک سنائی دے رہی ہیں۔آج جمعہ سے پہلے صرف ایک پریشانی کی خبر تھی کہ ماریشس والے براہ راست اس پروگرام کو دیکھنے اور سننے میں کامیاب نہیں ہو سکے تھے۔حالانکہ جو مشرق بعید کے لئے ہم نے نیا سیارہ استعمال کیا ہے اس کی رو سے حساب مجھے بتا تا تھا کہ ماریشس میں بھی ضرور یہ پروگرام دیکھا اور سنا جاسکتا ہے۔پس وہ اصرار کرتے رہے کہ ہمیں اجازت دی جائے کہ سابق کی طرح ٹیلیفون کے رابطے سے ہم اس پروگرام کو سن سکیں اور میں بند رہا کہ کوشش کرتے چلے جائیں، مجھے امید ہے کہ اللہ کے فضل کے ساتھ آپ بھی اس پروگرام میں شامل ہونے کی توفیق پائیں گے۔پس ابھی ماریشس سے یہ اطلاع ملی ہے کہ خدا کے فضل سے اس عالمی رابطے کے ذریعے بغیر کسی ٹیلیفونک رابطے کے براہ راست ماریشس میں بھی یہ پروگرام پوری شان کے ساتھ دیکھا اور سنا جارہا ہے۔اسلام کا جو حسین چہرہ جو اصلی اور حقیقی ہے جو حضرت مسیح موعود ، مہدی موعود کے ذریعہ دوبارہ ہم سب پر روشن ہوا اور ازمنہ وسطیٰ کے اندھیروں سے نکال کر ہمیں حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کے نور، اولین نور کی طرف واپس لے گیا ، وہی چہرہ ہے جو تمام دنیا کے دل جیتنے والا ، ان کی روحیں جیتنے والا ، ان کے دماغ جیتنے والا ہے اور وہ سارے چہرے جو اس کے مقابل پر اسلام کو داغدار صورت میں پیش کر رہے ہیں ان کے مقدر میں فنا ہونا ہے۔وہ چہرے بناوٹی چہرے ہیں اور جیسا کہ حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ نے ہمیں مطلع فرمایا کہ خدا شیطان کو یہ اجازت نہیں دے گا کہ محمد رسول اللہ کا فرضی چہرہ بنائے۔( بخاری کتاب العلم حدیث نمبر : ۱۱۰) پس آسمان پر یہ تقدیر طے شدہ ہے اور کوئی اس کو بدل نہیں سکتا کہ محمد رسول اللہ کا وہی چہرہ دنیا پر روشن ہوگا جو آپ کا حقیقی اور اصلی چہرہ ہے اور آج خدام احمدیت کو یہ توفیق مل رہی ہے اور انشاء اللہ ہمیشہ ملتی چلی جائے گی کہ اس نور کو جو اللہ کا نور تھا اس کی اصلی صورت میں ساری دنیا کے سامنے پیش کریں۔خدا کا عجیب فضل ہے کہ افتتاحی تقریر جو آسٹریلیا میں بھی بڑی صاف دکھائی دے رہی تھی اور