خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ) — Page 265
خطابات طاہر جلد دوم 265 افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ قادیان ۱۹۹۱ء مذہب کے قیام کا تصور ہی ناممکن ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں یہ تو فیق عطا فرمائے اور غیب سے ہماری اس بات میں مدد کرے کہ دنیا کو از سر نو انسانیت کے سبق دیں۔اب ہم دعا کریں گے۔افتتاحی اجلاس ختم ہوگا لیکن اس اجلاس کے اختتام سے پہلے میں یہاں کچھ عرصہ دعا کے بعد بیٹھوں گا کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے دنیا بھر سے جن خواص کے آنے کا ذکر فر مایا تھا پیشگوئی فرمائی تھی ان خواص میں آپ بھی شامل ہیں اور ایسے بھی شامل ہیں جو جماعت احمدیہ میں تو شامل نہیں لیکن اس پیشگوئی کے مستحق ہیں۔دنیا کے بعض ممالک میں بڑے عزت اور شرف کے مقامات تک پہنچے ہوئے ہیں۔انہوں نے از راہ شرافت جماعت احمدیہ کو ایک خراج تحسین پیش کرنے کے لئے تکلیف اٹھائی اور دور دراز ممالک سے محض اس جلسے میں شمولیت کی غرض سے آئے ہیں۔پس ان کے احترام کی خاطر جب تک اُن کے مختصر خطاب ختم نہ ہوں میں آپ کے ساتھ بیٹھا رہوں گا۔جب وہ خطاب ختم ہوں گے پھر میں رخصت ہوں گا۔اس کے بعد اگر وقت رہا تو بقیہ کارروائی جاری ہو جائے گی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تلقین کے مطابق اپنے اُن بھائیوں کو ضرور دعاؤں میں یاد رکھیں جو اس عرصے میں سرائے فانی سے انتقال کر چکے ہیں۔اپنے تمام بھائیوں کو جو روحانی لحاظ سے خشکی محسوس کر رہے ہیں جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے لکھا ان کو دعا میں یا درکھیں۔ان کی تروتازگی کے لئے دعائیں کریں۔اللہ تعالیٰ ان سے اجنبیت اور نفاق کو دور فرما دے۔اپنے چھوٹوں بڑوں کے لئے دعا کریں۔اپنے مردوں اور عورتوں کے لئے دعا کریں۔بیماروں اور مصیبت زدگان کے لئے دعا کریں، بیوگان اور یتامیٰ کے لئے دعائیں کریں۔دعائیں کریں ہر اُس شخص کے لئے جو کسی رنگ میں خیر کا محتاج ہے اور وہ ہمیشہ اللہ تعالی کی درگاہ کی طرف نظر رکھتا ہے کہ جو کچھ خدا اپنے فیض سے اس کی جھولی میں ڈال دے وہ اس کے لئے کافی ثابت ہو۔پس ایسے سامعین کے لئے بھی دعائیں کریں اور محرومین کے لئے بھی دعائیں کریں۔دعائیں کریں سفر میں آنے والوں کے لئے ان کی بخیریت واپسی کے لئے۔دعائیں کریں اپنے اور غیروں کے لئے جنہوں نے مدد کی ہے اس جلسے کو کامیاب بنانے میں۔دعائیں کریں اپنے محروم بھائیوں کے لئے جو اس جلسے میں