خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 178 of 527

خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ) — Page 178

خطابات طاہر جلد دوم 178 افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۸۹ء ہیں اور ان معنوں میں جب ہم اس الہام کا ترجمہ کریں گے تو مراد یہ ہوگی کہ لوگ ڈھونڈیں گے اور نہیں ملیں گے کوشش کریں گے کہ کاش ہمارے نصیب میں یہ ہوتا کہ ہم ان لوگوں سے برکت حاصل کرتے۔جہاں تک کپڑوں کا تعلق ہے ظاہری کپڑوں کا وہ بھی انشاء اللہ ان معنوں میں بھی الہام پورا ہوگا یہ الہام اور ایک وقت میں لوگ ان کپڑوں کو بھی ڈھونڈیں گے مگر جب تک حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے صحابہ زندہ ہیں کپڑے کہلانے کا پہلا حق ان کا ہے۔اس لئے اللہ تعالیٰ کا بڑا احسان ہے کہ ایک صدی گزرنے کے بعد آج جشن تشکر کے اس اہم جلسہ میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ایک صحابی ہمارے اندر موجود ہیں اللہ تعالیٰ ان کی صحت اور عمر میں برکت دے اور صحابہ کی برکت کا سایہ اور بھی ہماری اگلی صدی میں ممتد کرے خدا کرے کہ ایسا ہی ہو۔آمین لیکن ایک وقت ایسا بھی آنے والا ہے کہ جب آپ لوگ تابعین کے طور پر یاد کئے جائیں گے اور وہ سب لوگ جو آج اس صحابی کی زیارت کر رہے ہیں وہ تاریخ احمدیت میں تابعین کے طور پر گنے جائیں گے اور لکھے جائیں گے۔اس لئے آپ سب لوگ خوش نصیب ہیں جنہوں نے اس سے پہلے کسی صحابی کو نہیں دیکھا کہ وہ آج حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام کے ایک صحابی کو اپنی جسمانی آنکھوں سے بھی دیکھ رہے ہیں۔ایک وقت ایسا بھی آئے گا جب اگلی صدی میں ہو سکتا ہے وہی عزت جو آج ایک صحابی کو دی جارہی ہے کسی تابعی کو دی جارہی ہو اور اس وقت کا خلیفہ وقت بڑے فخر کے ساتھ ایک تابعی کے گلے مل رہا ہو کہ یہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے صحابہ کو دیکھنے والے تبرکات میں سے ایک ہے۔بہر حال اللہ تعالیٰ اس برکت کو بڑھاتا جائے گا پھیلاتا چلا جائے گا اور جاگ سے جاگ لگتی چلی جائے گی۔میرا آخری پیغام آپ کو یہی ہے کہ کوشش کریں کہ مسیح جاگ قبول کرنے والے بنیں۔ایسے تابعی بنیں جو صحابہ کے ہم رشک ہوں اور صحابہ کے رنگ میں رنگین ہونے والے ہوں۔ایسی قوم نہ ہوں جو ماضی میں زندہ رہا کرتی ہے ایسی قوم نہ بنیں جو یہ کہا کرتی ہے کہ پدرم سلطان بود که میرا باپ سلطان تھا، میرے آباؤ اجداد صحابہ تھے۔دنیا کے سامنے وہ صحابہ کے رنگ پیش کریں کہ آپ میں صحابیت کی خوشبو سونگھی جائے اور آپ کی ذات میں صحابیت کے رنگ دکھائی دینے لگیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔آمین۔آیئے اب ہم دعا میں شامل ہو جاتے ہیں۔