خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 135 of 527

خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ) — Page 135

خطابات طاہر جلد دوم 135 افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۸۷ء جبکہ کوئی قوم برائیوں میں مبتلا ہو کچھ ایسے لوگ جو برائیوں میں تو مبتلا نہیں ان کو دیکھ رہے ہوں ان کو نصیحت کر کے روکنے کی کوشش نہ کریں، جب ان کی غرقابی کا وقت آتا ہے تو وہ بھی ان کے ساتھ غرق ہوا کرتے ہیں۔اس لئے جماعت احمد یہ اس پہلو سے اگر خاموشی دکھائے گی اور بے حسی کا ثبوت دے گی تو اس کے امن کی کوئی ضمانت نہیں کیونکہ جس کے امن کی خدا کا کلام ضمانت نہیں دیتا، جس صلى الله کے امن کی محمدرسول اللہ ﷺ کا کلام ضمانت نہیں دیتا میں کون ہوں جو اس کی ضمانت دے سکوں۔اس لئے آپ بڑی توجہ کے ساتھ اس کام پر مستعد ہو جائیں اور اس بات سے قطع نظر کہ دنیا آپ کو کیا کہتی ہے اور کیا مجھتی ہے آپ باہر نکلیں اور لوگوں کو ان کی برائیوں سے روکیں اور ان کو سمجھائیں کہ قوم بڑی تیزی سے ہلاکت کی طرف بڑھ رہی ہے تم ہمیں جو چاہو سمجھو لیکن خدا کے لئے اپنی تو فکر کرو، اپنی آئندہ نسلوں کی تو فکر کرو، اس ملک کی تو فکر کرو جسے بڑی چاہتوں کے ساتھ بڑے لمبے قربانی کے دور سے گزر کر مسلمانوں نے کلمہ توحید کے نام پر حاصل کیا۔پس نصیحت کریں ، ان کی مدد کریں مظلوم کی مدد کے لئے آگے بڑھیں۔ہمارے احمدی وکلاء کو خدا تعالیٰ کے فضل سے اس دور میں مظلوموں کی مدد کی اتنی عظیم الشان توفیق ملی ہے کہ بلاشبہ میں کہہ سکتا ہوں کہ ساری دنیا کے وکلا مل کر بھی ایک سال میں اتنی خدمت کرنے کا دعویٰ نہیں کر سکتے جتنی جماعت احمدیہ کے پاکستان کے وکلاء کو ایک ایک دن میں خدمت کی توفیق ملتی وہ اس خدمت کو احمد یوں تک محدود نہ کریں۔میں جانتا ہوں کہ ان کا رزق ان کے پیشہ سے وابستہ ہے مگر اس کے باوجود اگر وَمِمَّارَزَقْنَهُمْ يُنْفِقُونَ (البقرہ:۴۰) کی تعلیم پر عمل کرتے ہوئے وہ اللہ بعض دوسرے غریبوں تک بھی اپنا فیض پہنچانے کی کوشش کریں، جن کو ویسے بھی غریبوں سے فیس نہیں مل سکتی۔ہزار ہا ایسے غریب ہیں بیچارے جو ظلموں کی چکی میں پسے جارہے ہیں اور غربت کی وجہ سے وہ وکلاء کوفیں نہیں دے سکتے اور ان کا کوئی پرسان حال نہیں۔وکیل سے ابتدائی مشورہ تک کے لئے بھی ان کے پاس پیسے نہیں۔ایسے غرباء اگر آپ کے علم میں آئیں، آپ خدا کی خاطر اگر کچھ وقت ان کی خاطر بھی قربان کریں یعنی احمدیت کے علاوہ بھی احمدیت کے رشتے کے لحاظ سے تو آپ نے بہت ہی عظیم الشان کردار کا نمونہ دکھایا ہے لیکن اس کے علاوہ بھی اگر ان کی تائید کریں ظلم کے خلاف ان کی مدد کریں تو میں یقین کے ساتھ آپ سے کہہ سکتا ہوں کہ اللہ آپ کے رزق کو مزید زیادہ کشادہ کر دے گا اور اس