خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 69 of 527

خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ) — Page 69

خطابات طاہر جلد دوم 69 افتتاحی خطاب جلسہ سالانه ۱۹۸۵ء آپ کے پاس لٹریچر ہونا چاہئے اور اس ملک کی ضروریات اور رحجانات کے مطابق ہونا چاہئے۔چنانچہ جو زبانیں اختیار کی گئی ہیں اور ان میں تیزی کے ساتھ اب تر جموں کے کام شروع ہو چکے ہیں یہ میں شروع کروانے کے بعد آپ کو بتا رہا ہوں۔عربی ، فریج، ٹرکش، اٹالین ، سواحیلی ، کچھ ان میں پہلے بھی ہیں بعض ، یہ نہیں کہ نہیں ہے سواحیلی میں مثلاً پہلے بھی کافی کام ہو چکا ہے مگر بڑی ضرورتیں باقی تھیں، جب ہم نے جائزہ لیا تو خلا بہت ہیں۔جرمن، ڈینش، نارویجن سویڈش، پرتگیز ، سپینش ، جاپانی،گر یک اور Greek بالکل خالی تھی مثلاً کچھ بھی نہیں تھا اس میں، یوگوسلاوین اور کورین اور رشتین اور پولش اور چائنیز کا نام شاید میں نے نہیں لیا ابھی تک، چائنیز ہے۔چائنیز میں تو ایک اسلامی اصول کی فلاسفی اب تیار ہے اشاعت ہورہی ہوگی اس وقت، کینیڈا میں بھجوا دی گئی تھی اور اسی طرح شاید ایک دو اور زبانیں بھی ہوں گی ہاں ٹرکش، ٹرکش کا میں نام لے چکا ہوں، چیکوسلواکین کا نام رہ گیا ہے اس میں بھی کام شروع کر دیا گیا ہے۔تو انشاء اللہ تعالیٰ آپ ایک سال کے مزید عرصے کے اندر اندر دیکھیں گے کہ دنیا میں کوئی بھی قابل ذکر زبان ایسی نہیں رہے گی جس میں احمد یہ لٹریچر کا ایک سیٹ مکمل موجود نہ ہو اور بے دھڑک ہو کر جرات کے ساتھ آپ ساری دنیا کو کہ سکیں گے کہ ہم نے خدمت کا حق ادا کر دیا ، ہم نے حجت پوری کر دی ہے۔اب تم جوابدہ ہو خدا کو اگر تم توجہ نہ کرو اور تم اگر اس نور سے فائدہ نہ اٹھاؤ۔، اسلامی اصول کی فلاسفی کے متعلق تو میری سکیم یہ ہے کہ ساری دنیا کی زبانوں میں اس کا ترجمہ کرنا ہے۔پہلے بھی کافی زبانوں میں ہوا ہے لیکن بہت پیاس ہے اس کی دنیا کو، اتنا اہم مضمون ہے اور اس حیرت انگیز رنگ میں ان دقیق مضامین پر ، مسائل پر روشنی ڈالی گئی ہے کہ جب میں بعض دفعہ سوال جواب کے موقع پر بعض دانشوروں کے سامنے بعض نکات رکھتا ہوں تو ان کے منہ کھلے کے کھلے رہ جاتے ہیں۔لکھتے ہیں بعد میں جا کر کہ ایسے عرفان کے موتی ہم تو حیران ہیں کہ یہ کیا باتیں تھیں۔آپ نے کہاں سے لیں، کس طرح بیان کیں؟ تو اب جن زبانوں میں اس کا ترجمہ کروایا جائے گا فوری طور پر وہ میں نام بتا تا ہوں، اس کے علاوہ بھی ہوں گی۔انشاء اللہ جاپانی ، Greek ، پرتگیز ، اٹالین ، سواحیلی ، ڈینش ، نارویجن، اللہ سویڈش ، چیکوسلواکین، کورین، رشتین، پولش ، ہنگرین، فارسی ، ہندی، تامل، تلگو، اور سنگالیز۔اس کے