خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ) — Page 70
خطابات طاہر جلد دوم 70 افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۸۵ء علاوہ جن لوگوں کے ذہن میں کوئی زبان آئے جو اہمیت رکھتی ہو۔اس کے سوا کچھ شائع ہو چکی ہیں۔مثلاً انگریزی، عربی، فریج، جرمن، ڈچ، انڈو نیشین وغیرہ سپینش، چائنیز ، ٹرکش، البانین ان میں ترجمے ہو چکے ہیں۔تو ان کے علاوہ ہیں یہ ، اگر کسی کے ذہن میں علم میں کوئی اور زبان آئے وہ سمجھیں کہ ہونی چاہئے تو ضرور لکھیں، انشاء اللہ اس میں بھی کروائیں گے۔میں نے بتایا تھا آپ کو روپیہ کی آپ فکر نہ کریں میں ابھی مالی کوائف پڑھ کے سناؤں گا تو آپ حیران ہوں گے کہ خدا تعالی کس طرح فضلوں کی بارش نازل فرمارہا ہے۔اس کے علاوہ خلفائے سلسلہ کا لٹریچر بڑی اہمیت کا حامل ہے۔تفسیر صغیر بھی ہے، خلافت حقہ اسلامیہ، ذکر الہی، عرفان الہی، تقدیر الہی ، ہستی باری تعالیٰ ، اسلام میں اختلافات کا آغاز ،سیرت خاتم النبین۔یہ حضرت میاں بشیر احمد صاحب کی کتاب مراد ہے یہ خلفاء میں سے تو نہیں یہ بھی بڑی اہمیت کی مالک ہے۔سلسلہ احمدیہ، یہ بھی حضرت میاں بشیر احمد رضی اللہ تعالیٰ عنہ صاحب کی کتاب ہے۔ست بچن، گورمکھی کی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتاب ان سب کے تراجم مختلف زبانوں میں ہورہے ہیں اور یہ بھی امید ہے کہ بہت جلدی اب ان کے پھل بھی، نتائج بھی آپ دیکھیں گے۔یہ لٹریچر بھی جو نایاب ہے اور دنیا کو ضرورت ہے بڑی سخت اس کی ، وہ مہیا ہونا شروع ہو جائے گا۔فوری طور پر تو ساری زبانوں میں نہیں ہو سکتا لیکن بنیادی جو بڑی بڑی زبانیں ہیں ان سے شروع ہو کر رفتہ رفتہ انشاء اللہ پھیل جائے گا۔ریویو آف ریلیجنز اس کا وعدہ کیا تھا میں نے گزشتہ سال کے جلسے میں ، کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی اس خواہش کو پورا کرنا ہے کہ دس ہزار شائع ہو تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے گیارہ ہزار شائع ہوا۔گزشتہ سے پیوستہ جلسے کی بات ہے یہ اور پہلے تو ہمارے بشیر رفیق صاحب کی نگرانی میں وہاں کام ہو رہا تھا۔پھر حکومت پاکستان کو اچھی چیزیں موافق ہی نہیں آتیں پتا نہیں کیا معدہ خراب ہوا ہوا ہے؟ ہضم ہی نہیں ہوتی اچھی چیز ، بیماریاں ہوتی ہیں بعض، یہ بیمار مجبور بھی ہوتے ہیں لوگ، ہمارے ایک دوست ہیں، لکھ پتی ہیں لیکن اچھا کھانا ہضم ہی کوئی نہیں ہوتا۔جو پھیکی غذا جس کو منہ مارنا بھی بڑا مشکل ہے ، کدو کھالیں گے خالی، تو یہ اللہ کی توفیق ہی نہیں جس کو ملی وہ بیچارا کرے گا کیا؟ نعمتیں ہیں مگر فائدہ نہیں اٹھا سکتا۔تو ان کو ہضم نہیں ہوتی اچھی چیز۔