خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 521 of 527

خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ) — Page 521

خطابات طاہر جلد اول 521 افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 2002ء تائید کرے گا اور تمہاری روکوں کو وہ خود دور کر دے گا اور مجھے میرے مقصد میں اُسی طرح کامیاب کرے گا اور مجھے ایسے ایسے مخلص بندے عطا کرے گا جو میرے مقصد کو دنیا کے کناروں تک پہنچا دیں گے اور میں نہیں کہتا بلکہ خدا خود بار بار مجھے تسلی دیتا ہے اور جو میں نے کہا ہے یہ اُسی کا کہا ہوا میں نے کہا ہے۔پس جو پانی مجھے پلایا گیا ہے وہی پانی میرے مخلص دوستوں کو بھی پلائے گا اور میرے مقصد کو جو پورا کریں گے اللہ تعالیٰ ان کی بھی تائید کرے گا اور کامیابیوں پر کامیابیاں ان کو عطا کرے گا کیونکہ وہ خدا تعالیٰ کے ارادہ کو پورا کرنے والے ہوں گے۔“ وو اے غافلو ! تم بے شک زور لگا لو خدا نے بھی اب یہی ارادہ کیا ہے کہ میرے ذریعہ سے اسلام کو زندہ کرے اور تمام مذاہب پر اسلام کو غلبہ دے۔کون ہے جو خدائے قادر کے ارادے کو بدل دے۔میں سچ سچ کہتا ہوں خدائے قادر کا اب یہی ارادہ ہے کہ دنیا کے تمام مذاہب پر اسلام کو غالب کرے۔میں نے تمام مذاہب کے پیروؤں کو دعوت دی کہ آؤ اپنے اپنے مذہب کا مقابلہ اسلام کے ساتھ کر ومگر کوئی مقابلہ پر نہیں آیا۔دنیا دیکھ لے گی اسلام ہی کے ذریعہ سے دنیا میں امن قائم ہو گا۔اے نادانو! تم نے مجھے اسلام کا دشمن قرار دیا میں تو اسلام کا ادنیٰ خدمت گزار ہوں اور آنحضرت علیہ کا ادنی غلام ہوں۔میں اس مقدس کی خوبیوں کو دنیا کے اندھوں کو دکھلا کر اس پاک کے چہرہ کو منور کر کے دکھلانے کے لئے بھیجا گیا ہوں۔اس سورج کے سامنے میں ایک ذرہ ہوں وہ میرا مطاع ہے۔میں اس پاک کا مطیع ہوں۔اسی کے نور سے مجھے خدائے تعالیٰ نے منور فرمایا میں اس پاک کی ہمسری کس طرح کر سکتا ہوں، ہاں میں نبی ہوں۔میری نبوت اسی پاک نبوت (کے) ظاہر کرنے کے لئے ہے۔میں اس کا ظل ہوں۔ظل اپنے اصل سے جدا نہیں ہوسکتا۔(رجسٹر روایات صحابہ نمبر ۶ صفحه ۸۶ تا ۸۹)