خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 368 of 527

خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ) — Page 368

خطابات طاہر جلد دوم 368 افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۹۴ء کاٹ کر اپنا نام لکھا اور یہ اس کارڈ سے صاف پتا لگ رہا ہے کہ پھر اصل نام کو مٹا کر اپنا نام لکھا گیا ہے اور عجیب وغریب باتیں اس سے ظہور میں آئیں اور ساری سنیں گے تو آپ کو پتا چلے گا کتنے دیانتدار مولوی ہیں، کیسے بدبخت لوگ ہیں؟ جو دیانت کے نام پر کلیہ ہر قسم کے جھوٹ اور افتراء کی آزادی حاصل کر چکے ہیں، آپ پورا واقعہ سنیں تو آپ حیران رہ جائیں گے۔میں جب پڑھ رہا تھا یقین نہیں آتا تھا کہ ایسا واقعہ بھی ہو سکتا ہے۔حالانکہ میں ان ملانوں کو جانتا ہوں کہ کس قسم کے لوگ ہیں پھر بھی یقین نہیں آتا تھا۔اس کیس کے مدعی حمادی صاحب کے ہاتھ یہ کارڈ لگ گیا جس کے متعلق میں نے بیان کیا ہے ہماری اطلاعیں ہیں کہ ڈاکخانے سے انہوں نے حاصل کیا ، ورنہ اس احمدی نے تو نہیں پکڑا دیا تھا ان کو۔اس کارڈ کو لفافے میں بند کر کے کراچی سے اپنے پتا پر ٹنڈو آدم پوسٹ ہونا دکھایا گیا۔یعنی انصار اللہ کے سیکرٹری نے ربوہ سے کراچی خط لکھا حمادی کو اور یہ لکھا کہ انصار اللہ کا چندہ تمہارا Over Due ہے اور پھر پتا غلط ہونے کی وجہ سے وہاں سے لفافے میں ڈالا گیا اور حمادی کے پتا پر سندھ روانہ کیا گیا۔آگے سنئیے اور اس کارڈ کو لفافے میں بند کر کے کراچی سے اپنے پتا پر ٹنڈو آدم پوسٹ کروایا گیا، وہ پوسٹ کارڈ بھی فائل میں لگا ہوا ہے اور لفافہ بھی ساتھ لگا ہوا ہے۔بیان کیا گیا ہے کہ اس لفافے میں ڈالا گیا تھا اور لفافے میں وہ کارڈ آ ہی نہیں سکتا، لفافہ چھوٹا ہے کارڈ بڑا ہے اور ہماری عدالتوں کو دیکھیئے کھلی کھلی صاف بات اور کا ر ڈ صرف اس صورت میں لفافے میں آ سکتا تھا کہ اس کو دہرا کیا جائے اور دہرا کیا گیا کارڈ کا بل مٹتا ہی نہیں اور وہ اسی طرح صاف ستھرا کھلا کھلا اکیلا کارڈ ہے اس میں کوئی بل نہیں ہے صرف مولوی کی طبیعت میں بل ہے، کارڈ میں کوئی بل نہیں اور با قاعدہ درج ہوا ہے مقدمہ کہ اس لفافے میں انہوں نے یہ ڈالا ہے اور شاید ان کے نزدیک یہ گستاخی رسول ہے کہ چھوٹے لفافے میں بڑا کارڈ ڈال دیا۔آگے ہے اس کارڈ کے اوپر پیشانی پر بسم الله الرحمن الرحيم نحمده و نصلی علی رسوله الکریم لکھا ہوا ہے۔جس کا مطلب ہے اللہ کے نام کے ساتھ جو بے انتہا رحم کرنے والا اور بار بار رحم فرمانے والا ہے، نـحــمــدہ ونصلی علیٰ رسوله الکریم ہم جس کی حمد کے گیت گاتے ہیں اور درود بھیجتے ہیں علی رسولہ الکریم اس کے رسول نبی اکرم ﷺ پر اور ساتھ یہ بھی درج ہے وعلی عبدہ المسیح الموعود یعنی یہ دو الگ الگ وجود ہیں۔ان بد بختوں کا الزام یہ ہے کہ ہم نے نقب ڈال دیئے دل پر اور اس بات کے گواہ بن