خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 157 of 527

خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ) — Page 157

خطابات طاہر جلد دوم 157 افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۸۹ء پاکستان میں احمدیوں پر ہونے والے مظالم کا ذکر اور احمدیوں کے صبر کے نمونے، آپ وہ لوگ ہیں جو تاریخ احمدیت میں تابعین کے طور پر گنے جائیں گے۔افتتاحی خطاب جلسه سالانه فرموده ا ا را گست ۱۹۸۹ء بمقام اسلام آبادٹلفورڈ برطانیہ ) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔جماعت احمدیہ کی تاریخ میں یہ سال ایک غیر معمولی اہمیت کا سال ہے اور اس سال دنیا کے ۱۲۰ ممالک میں جماعت احمد یہ صد سالہ جشن تشکر منارہی ہے۔اس موقع پر جماعت احمد یہ کواللہ تعالیٰ نے غیر معمولی شہرت عطا فرمائی اور حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا پیغام جس طرح دنیا کے کونے کونے تک پہنچا اس کا ذکر انسان کو سر تا پا حمد سے بھر دیتا ہے اور اس جلسے میں میرے بقیہ خطابات اسی ذکر پر مشتمل ہوں گے لیکن آج کی افتتاحی تقریر میں میں اس پس منظر کی طرف جماعت کو متوجہ کرانا چاہتا ہوں جو پس منظر خدا تعالیٰ کے ان غیر معمولی فضلوں کو جذب کرنے کا موجب بنا۔پاکستان میں جماعت احمدیہ پر گزشتہ تقریباً20 سال سے جو حالات گزر رہے ہیں وہ حالات دنیا کے سامنے اگر چہ بعض اعداد و شمار کے طور پر پیش تو کئے جاتے ہیں لیکن جو گہرا دکھ لکھوکھہا خدا کے بندے اس ملک میں مسلسل محسوس کرتے چلے آرہے ہیں اس دکھ کی تصویر کیلئے ہمارے پاس کوئی ایسا آلہ نہیں کوئی ایسا برش نہیں ، کوئی ایسا نقاش نہیں جو اس تصویر کو پوری طرح دنیا پر عیاں کر سکے اور جہاں تک دنیا کے سامنے ان حالات کو کھول کر بیان کرنے کا تعلق ہے یہ محض ایک کوشش