خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 72 of 646

خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء) — Page 72

خطابات ناصر جلد دوم ۷۲ اختتامی خطاب ۲۸؍ دسمبر ۱۹۷۴ء تمہارے دل میں ان کی کوئی قدر نہیں ہمارا خدا جو رب العالمین ہے وہ ان ذروں میں پختگی پیدا کرتا ہے اس زمین کے ذرے مٹی کے ذرے ہی ہیں نا اور ان میں تبدیلی پیدا کرتا ہے۔سینکڑوں ہزاروں سال کے بعد درجہ بدرجہ ( تدریج کا اصول اس نے بنایا ہے وہ اپنی حکمتوں کو خود جانتا ہے) ایک ہیرا بن جاتا ہے اور اتنا سا وہ ہیرا ہوتا ہے لیکن اگر وہ آدھ سیر آپ کی جیب میں آجائیں تو آپ شاید ساری دنیا سے زیادہ مالدار بن جائیں واللہ اعلم مجھے اس چیز کا زیادہ علم نہیں۔بہر حال وہ ایک قیمتی چیز بن گیا۔یہی صفت ربوبیت لے لیں ایک بچہ پیدا ہوتا ہے میں انسان کو لیتا ہوں۔میں انسان ہوں اور مجھے انسان سے زیادہ دلچسپی ہے باقی چیزیں میری خادم ہیں اس واسطے ان سے بھی دلچسپی ہے اور آپ کو بھی دلچسپی ہے۔بچہ پیدا ہوتا ہے اب کوئی ماں یہ نہیں کہہ سکتی کہ میرے بچے کو خدا کی ضرورت نہیں یا رب العالمین کی ضرورت نہیں میں اسے اپنا دودھ پلاؤں گی عجیب شان ہے خدا نے ماں کو کہا کہ تو یہ دعویٰ نہ کر اس لئے کہ تیری چھاتیوں میں اس وقت تک دودھ ہی نہیں آ سکتا جب تک یہ بچہ دودھ کے لئے روئے نہ تو تیری چھاتیوں میں دودھ آنے کے لئے چابی ہم نے اس بچہ کو دی ہے اور یہ تجھ سے خود دودھ لے گا تو چاہے دے چاہے نہ دے ور نہ پریشان ہوگی تکلیف ہو جائے گی۔اگر عورت بے احتیاطی برتے تو بعض دفعہ اس کی چھاتیوں پیپ پڑ جاتی ہے۔عجیب شان ہے خدا کی جس جس چیز پر آپ نگاہ ڈالیں اس کی عجیب شان نظر آتی ہے ہر درخت کی عادت اور اس کے اجزاء اور ہیں۔ہر انسان میں اور آپ جو یہاں بیٹھے ہوئے ہیں یہ ایک چیز نہیں ہیں۔آپ کا گوشت انسانی گوشت ایک طرح کا نہیں ہے یہ جو بازو کا گوشت ہے اس کے کیمیاوی اجزاء اور ہیں اور آپ کی پنڈلیوں کا جو گوشت ہے اس کے کیمیاوی اجزاء اور ہیں اور آپ کے دل کا جو گوشت ہے یعنی ہارٹ مسل (heart muscle) اس کے کیمیاوی اجزاء بالکل مختلف ہیں اور خدا تعالیٰ نے گوشت کی ہر بوٹی کے لئے علیحدہ دوائی بنادی ہے وہ اتنا بڑا احسان کرنے والا ہے ورنہ اگر ایسا نہ ہوتا تو دوائی تو دیتے دل کے علاج کے لئے اور جا پہنچتی وہ پنڈلیوں کے گوشت میں۔اب وہ آرام سے وہاں سے گذر جاتی ہے اور دل کو جاکے فائدہ پہنچا دیتی ہے کیونکہ ہر کیمیاوی اجزاء نے مل کر خدا تعالیٰ کے حکم کے ساتھ ایک اثر قبول کرنے والی طاقت حاصل کی ہے تو خدا الحی القیوم ہے اگر ایک سیکنڈ کے نامعلوم حصہ کے لئے ( کیونکہ