خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 549 of 646

خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء) — Page 549

خطابات ناصر جلد دوم پیسے نہیں بنارہا یہاں۔وقف جدید ، ۵۴۹ دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۸۱ء وقف جدید ہے، وہ بھی بڑا اچھا کام کر رہی ہے معلمین جو ہیں ان کے ذمے ہے تربیت۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے کافی تربیت کا کام ہے لیکن ہر کام تھوڑا ہے۔آگے بڑھنا چاہئے۔آگے بڑھیں۔وقف عارضی اسی طرح وقف عارضی۔وقف عارضی میں شروع میں بہت سے دوستوں نے اپنے نام لکھوائے۔پندرہ دن اپنے خرچ پر باہر جاکے اپنے قصبہ سے کسی اور جگہ درویش کی زندگی گزاری اور اس گاؤں یا قصبہ کی تربیت کی طرف توجہ دی۔اس کے لئے انہیں کچھ تیاری کرنی پڑی اور اس کا فائدہ ہوا۔اس کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ نے ان کے اوپر بعض ایسے فضل کئے۔اتنی رپورٹیں آئیں مجھے کوئی حد نہیں لیکن اس طرف توجہ کم ہو گئی ہے۔آپ کے فائدہ کے لئے آپ کو یہ نصیحت کرتا ہوں کہ سال میں پندرہ دن بچا ئیں اور اپنے خرچ پر درویش کی زندگی گزار کے اپنے بھائی سے ملاپ پیدا کریں اور ان کے حالات جانیں ، ان کی خدمت کریں اور بار نہ بنیں۔ان کی دعوت نہ کھائیں۔ان کی بوتل نہ پیئیں ، ٹھنڈا پانی پیئیں کنوئیں کا ( کنوئیں کا پانی ٹھنڈا بہت مزیدار ہوتا ہے ) اور درویشوں کی طرح رہیں اور جب بھی آپ کو فرصت ہو پورے طور پر اپنے اللہ کو یاد کریں اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے احسانوں کے بدلے میں درود بھیجیں اور جب کام کر رہے ہوں تب بھی آپ کے دل کی دھڑکن اپنے ان دو محسنوں کو ، اللہ جو اصل اور حقیقی محسن ہے اور جس نے احسان کیا ہم پر کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم جیسی عظیم ایک ہستی ہماری بہبود کے لئے پیدا کر دی اس ہستی کے لئے بھی دل میں یاد کریں یعنی کام کرتے ہوئے بھی انسان یہ باتیں کر سکتا ہے اور کرنی چاہئیں۔میں نے بتایا تھا، کالج میں تھا دستخط کرتے ہوئے بعض وظیفے پڑھتا تھا۔میرے سامنے کھڑا ہوا تھا۔ایک دن کلرک، میں نے کہا کیوں اپنے وقت ضائع کر رہے ہو۔سبحان اللہ سبحان اللہ، سبحان اللہ سبحان اللہ، الحمد للہ پڑھنی شروع کر دو۔تو جب میں نے فارموں پر دستخط ختم کئے تو وہ