خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 544 of 646

خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء) — Page 544

خطابات ناصر جلد دوم ۵۴۴ دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۸۱ء جن کو ہم گجر کہتے ہیں یعنی جانور پالنے والے۔وہیں ان کی اپنی زبان اپنی Dialect تین ان کے خاندان، قبیلے ہیں تینوں کی زبان بھی مختلف ہے۔اٹھائیس ہزار کی تعداد میں ہیں ایک اور دواس سے بھی کم۔اتفاقاً اٹھائیس ہزار والوں کا فولڈر شائع کر دیا۔نسیم مہدی صاحب نے (اللہ تعالیٰ انہیں جزا دے۔) مجھ سے مشورہ کرنے کے بعد اور اب پیچھے انہوں نے بڑی سہولت دی ہوئی ہے وہ کہتے ہیں ( کہ ڈاک پہ تو بڑا خرچ آتا ہے نا تو پوسٹ ماسٹر کہتا ہے ) کہ گاؤں کے سارے پتے ان کے پاس ہیں یعنی زیورک کے پوسٹ آفس میں ان کے گاؤں کے سارے پتے موجود ہیں۔تو وہ کہتے ہیں یہ کتاب لے لو پتے لکھ کے بنڈل دے دو۔تو ہمارا ڈا کیہ جب ڈاک تقسیم کرے گا۔سارے گاؤں میں، تو اگر مثلاً ٹکٹ لگتا ہے چار آنے کا تو ایک پیسے میں چار تقسیم کر جائے گا۔بہت ستا رہتا ہے آٹھ ہزار فولڈر ہر گھر میں پہنچا دیا اس علاقے کے یعنی وہ پچن کے۔وہاں تو شور مچ گیا۔دو اخباروں نے بڑی سخت تنقید لکھی۔دو اہم پوائنٹ تھے۔ایک انہوں نے اپنے پادریوں کو کہا کہ تمہیں ہو کیا گیا ہے؟ احمدیوں نے ہلہ بول دیا ہے عیسائیت پر اور تم اپنے گھروں میں آرام سے بیٹھے ہوئے ہو اور ایک نے یہ لکھا کہ ہم بڑے ہی بے غیرت ہو گئے ہیں۔ہم مسلمان ملکوں سے پٹرول خرید کے ان کو اپنی دولت دے رہے ہیں اور سعودی خاندان احمد یوں کو پیسے دے کے اسلام کی تبلیغ کروا رہا ہے۔یہ چھپا ہوا ہمارے پاس ہے یہ تراشہ (نعرے)۔تو میں نے کہا اچھی دعا ان کے حق میں ہو گئی۔بڑے پریشان ہو گئے۔فولڈر چھوٹا سا۔ابھی تو اس نے بڑھتے چلے جانا ہے۔کئی لاکھ فولڈر تقسیم ہوا۔منصو بہ یہ ہے کہ جو جاپانی سوئٹزرلینڈ میں پھر رہا ہے۔اس کو کوئی احمدی جاپانی زبان میں فولڈر دے دے کہ اسلام کسے کہتے ہیں؟ پھر وہ جائے گا جرمن ملک میں۔جرمنی میں جائے گا تو وہاں ایک اور احمدی وہی فولڈر اس کو دوبارہ دے دے گا۔پھر وہ یورپ کے سارے ملکوں میں جائے گا جاپانی زبان میں ایک ہی فولڈر اس کو ملتا چلا جائے گا۔وہ سوچ میں پڑ جائے گا کہ پتہ نہیں کہاں سے آ گئی ہے یہ جماعت جو اتنی پھیلی ہوئی اور اتنی ایکٹو (Active) ہے، جوش ہے ان کو اپنے عقائد کو پھیلانے کا جہاں میں جاتا ہوں آگے ایک احمدی میرے ہاتھ میں فولڈر دینے کے لئے نظر آ رہا ہے مجھے۔اگر کوئی چینی پھر رہا ہے اس کو چینی زبان میں دو۔اگر کوئی سپینش ہے۔ان