خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 532 of 646

خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء) — Page 532

خطابات ناصر جلد دوم ۵۳۲ دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۸۱ء ایک گھنٹہ بحث ہوتی رہے گی اور سمجھا جائے گا گھنٹے کی کوئی قیمت ہی نہیں انسان کی زندگی میں۔تو انشاء اللہ تعالیٰ یہ سکھائیں گے ان کو بلکہ ایسے طریقے نکالیں گے کہ گاہک کو ایک سیکنڈ بھی ضائع نہ کرنا پڑے۔اب بھی میں نے کہا تھا کہ اپنے آرڈر بیس باہر سے آنیوالے دوستوں کو دے دو۔ان کو اپنا آرڈر لکھ کے اوپر۔اپنی فہرست دے دو۔ساتھ قیمتیں لکھ دیں۔ان کی جمع کریں اور ہمیں بھیج دیں۔وہی بالکل قیمت جو انہوں نے اپنے آرڈر بک کے اوپر ہے وہ اپنی جیب میں ڈالیں۔وہاں آئیں۔پیکٹ پڑا ہو گا۔پیسے ہاتھ میں پکڑا ئیں۔رسید لیں (اور رسید پہلے کئی ہوئی ہو گی۔اور اپنا وہ ( پیکٹ ) اٹھائیں اور واپس چلے جائیں تا کہ وقت ضائع نہ ہو۔اس کا نام رکھا ہے ہم نے ، ایک نام بنیادی نام عربی میں۔مَخْزَنُ الْكُتُبِ الْعِلْمِيَّةِ اور ابھی فی الحال دس پندرہ نام کی تختیاں اس کے اوپر لگ جائیں گی۔مثلاً بلوچی میں، سندھی میں ، پختون زبان میں سرحد کی زبان میں ، کثر پنجابی میں ( پتہ نہیں کیا ہو گا ) تو یہ سارے نام لکھے ہوئے ہوں گے۔جرمن زبان فرانسیسی میں بک شاپ کا ترجمہ سپینش میں ترجمہ جہاں ہمارے مشنز ہیں ان میں اور بک ڈپو ہے۔فرانس کا پتہ لگا ہے کہ لائبریری تلفظ ان کا اور ہے۔ان کا ترجمہ یہ لکھ دیں گے تاکہ پوچھنا بھی نہ پڑے۔جب گزریں تو اپنی زبان میں سمجھ جائیں کہ یہاں کتا بیں فروخت ہوتی ہیں۔بہر حال اس سے فائدہ اٹھائیں اور مناسب اور جائز قیمت پر آپ کو مل جائیں گی۔ایک جگہ سے مل جائیں گی قریباً ساری کتابیں اور یہ بھی کنٹرول ہو جائے گا کہ رطب و یا بس آپ کی جیب پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش نہ کرے۔اس سلسلے میں ایک تحریک ہوتی ہے اخباروں کی۔وہ میں پڑھ دیتا ہوں۔تحریک آپ خود اپنے دل میں کر لیں کہ خریدیں گے ہم۔الفضل ہے۔ریویو آف ریلیجنز ، مصباح ، خالدہ، تفخیذ الاذہان، ماہنامہ تحریک جدید ہفت روزہ لاہور اور بہت ساری کتب۔قرآن پبلیکیشنز نے متن قرآن کریم کا جس کو کہا جاتا ہے۔’حمائل، جیبی اور ذرا درمیانے سائز کی، بچوں کے لئے قاعدہ یسرنا القرآن کی تختی یعنی