خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 523 of 646

خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء) — Page 523

خطابات ناصر جلد دوم ۵۲۳ دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۸۱ء بلکہ تم بھی ہادی بن جاؤ گے ہدایت پا جاؤ گے اس مقام تک پہنچ جاؤ گے جس مقام پہ وہ پہنچے اور ہدایت کا یہ سلسلہ جاری رہے گا پھر جو تمہارے نقش قدم پر چلے گا وہ ستارہ بن جائے گا پھر جوان کے نقش قدم پر چلے گا وہ ستارہ بن جائے گا۔چودہ صدیاں امتِ مسلمہ کی جس زمانہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی روحانی زندگی کی ہمیں سمندر کی لہروں سے بھی زیادہ شان کے ساتھ اہرمیں اٹھتی نظر آ رہی ہیں، اس قسم کے ستارے پیدا ہوئے جو دنیا کی ہدایت اور رہنمائی کا سبب بنے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جب یہ دیکھا اور یہ پرکھا اور یہ پایا تو آپ نے اپنی جماعت کو تلقین کی ان الفاظ میں مضمون لمبا ہے میں نے ایک چھوٹا سا اقتباس لیا ہے اس کا جوڑ ملا دوں ) کہ کسی نبی پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے علاوہ حضرت جبرائیل علیہ السلام انسان کی شکل میں نہیں آئے۔کبوتر کی شکل میں آگئے اور شکلوں میں آگئے۔انسان کی شکل میں پہلی بار حضرت جبرائیل علیہ السلام محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حضور پیش ہوئے۔اس سے جو استدلال حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے کیا وہ بڑاز بردست ہے۔یہ اس بات کی طرف اشارہ تھا کہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی انسانیت اس قدر زبردست ہے کہ روح القدس کو بھی انسانیت کی طرف کھینچ لائی۔پس تم (اے احمد یو!۔ناقل ) ایسے برگزیدہ نبی کے تابع ہو کر کیوں ہمت ہارتے ہو۔تم اپنے وہ نمونے دکھلاؤ جو فرشتے بھی آسمان پر تمہارے صدق وصفا سے حیران ہو جائیں اور تم پر درود بھیجیں۔تم ایک موت اختیار کرو تا تمہیں زندگی ملے اور تم نفسانی جوشوں سے اپنے اندر کو خالی کروتا خدا اس میں اترے۔ایک طرف سے پختہ طور پر قطع کرو اور ایک طرف سے کامل تعلق پیدا کرو۔خدا تمہاری مدد کرے۔اب میں ختم کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ یہ تعلیم میری تمہارے لئے مفید ہو اور تمہارے اندر ایسی تبدیلی پیدا ہو کہ زمین کے تم ستارے بن جاؤ اور زمین اس نور سے روشن 66 ہو جو تمہارے رب سے تمہیں ملے۔امین ثم امین “ کشتی نوح۔روحانی خزائن جلد ۹ صفحه ۴ ۸-۸۵)