خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 485 of 646

خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء) — Page 485

خطابات ناصر جلد دوم ۴۸۵ اختتامی خطاب ۲۸ دسمبر ۱۹۸۰ء اس صدی میں خدا تعالیٰ کی وحدانیت اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا پیار قائم ہو گا اسلام غالب آئے گا اختتامی خطاب جلسه سالانه فرموده ۲۸ دسمبر ۱۹۸۰ء بمقام ربوه تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔﴾ آج میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا وہ عظیم مرتبہ اور مقام بتاؤں گا جس کا ذکر ہمیں قرآن کریم میں نظر آتا ہے۔مضمون شروع کرنے سے قبل میں ایک دو باتیں ایسی کہنا چاہتا ہوں جو آپ ذہن میں رکھیں تا کہ نتیجہ نکالنے میں آپ کو آسانی رہے۔ہمارے لٹریچر میں یعنی جو کتا ہیں امتِ مسلمہ کے عظیم صلحاء اور اولیاء نے اور محققین نے لکھیں ان میں خاتم کا لفظ مختلف شکلوں میں بڑی کثرت سے ہمیں ملتا ہے۔سات نمونے میں نے اس وقت نوٹ کئے ہیں۔ویسے بڑی کثرت سے پایا جاتا ہے۔مثلاً خاتم الشعراء ہے۔خاتم الشعرا بہتوں کو کہا گیا۔خاتم الاولیاء لکھا گیا۔خاتم الائمہ لکھا گیا۔خاتم المجتھدین لکھا گیا۔خاتم المحققین لکھا گیا۔خاتم المحدثين المفسرین لکھا گیا انسان خاتم المخلوقات الجسمانیہ یہ بھی آیا ہے ہماری کتب میں۔اور یہ جو آخری خاتم المخلوقات الجسمانیہ ہے۔یہ تفسیر کبیر میں ہے جو امام فخر الدین رازی کی ہے۔بیسیوں جگہ اس محاورے کو استعمال کیا گیا ہے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت اور فضیلت دو طرح بیان ہوئی ہے۔قرآن کریم