خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء) — Page 439
خطابات ناصر جلد دوم ۴۳۹ اختتامی خطاب ۲۸ دسمبر ۱۹۷۹ء وہ تو زندگی ہے تو امتحان تو کہا جاسکتا ہے اس معنوں میں لیکن ابتلاء یعنی جس میں فیل ہونے کا خطرہ کوئی نہیں ، اس زندگی میں بھی ہمیں کہا گیا ہے هُدًى لِلْمُتَّقِينَ (البقرة :٣) اس وجہ سے ترتیب بدل دی اور یہ کہہ دیا کہ یہ رسول ایسا ہم نے بھیجا ہے جو آیات پڑھ کر بتاتا ہے آیات کے نتیجہ میں ان کے دلوں میں ایک یقین ان کے ذہن میں ایک بشاشت پیدا ہوتی ہے اس تعلیم کے متعلق جو محمد صلی اللہ علیہ وسلم ان کے سامنے پیش کر رہے ہیں اس کے اوپر وہ غور کرتا ہے تو خالی حکم نہیں خالی امر اور نبی نہیں بلکہ اس کو حکمتوں کا ایک حسین باغ جس میں ہر رنگ کے پھول کھلے ہوئے ہیں اس کے سامنے آ جاتا ہے پھر جب وہ یہاں پہنچتا ہے تو اس کے نفس میں اس کے وجود میں مجموعی حیثیت میں تزکیہ طہارت پاکیزگی پیدا ہوتی ہے۔پھر خدا کہتا ہے میرا بندہ پہلے سے زیادہ پاکیزہ ہو گیا میں اس کے ذریعے اور سامان پیدا کرتا ہوں ترقیات کے، پھر خدا تعالیٰ آیات دکھا دیتا ہے اس چکر میں جارہا ہوتا ہے اپنے آیات اس کو بتایا کرتا ہے آیات کے متعلق آیات ظاہر کرتا ہے نشان ظاہر ہوتے ہیں اس کے اور پھر قرآن کریم کا جو حسن ہے اور اس کی حکمتیں زیادہ اس کے اوپر کھلتی ہیں پھر زیادہ روحانی کیفیت اس کے وجود میں پیدا ہو جاتی ہے خدا تعالیٰ کا زیادہ پیار اور خدا تعالیٰ کا شکر کا زیادہ احساس اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کے نتیجہ میں جو فضل اس کے اوپر ہوا اس کے دل میں آپ کی محبت اور زیادہ شدت اختیار کر جاتی ہے اس دنیا میں بھی جو عاشق ہیں ان کا جنون ایک جگہ تو نہیں رہتا، کبھی کیسا کبھی کیسا تو وہ تو اور ہی قسم کا جنون ہے وہ تو ایسی شراب ہے، خمار ہے جنون کی بھی مستی ہوتی ہے نا ایسا خمار ہے جس میں تلخی کوئی نہیں ایسا نشہ ہے ( میں غلطی سے خمار بول گیا ) ایسا نشہ ہے جس میں خمار کوئی نہیں جس میں تلخی کوئی نہیں۔پھر وہ زیادہ پاکیزگی حاصل کرتا ہے جب زیادہ پاکیزگی حاصل کرتا ہے تو وہ امور روحانی اسباب روحانی جو زیادہ پاکیزگی حاصل کرنے والے ہی سمجھ سکتے تھے اس کے مطابق ان کے اوپر آیات کا نزول ہو جاتا ہے پھر یہ چکر ایک اور شروع ہو جاتا ہے چکر کے بعد چکر ، چکر تو کبھی ختم ہی نہیں ہوا دنیا میں خدا کا قانون قدرت یہ ہے اس واسطے یہ ترتیب بدلی۔حضرت ابراہیم علیہ السلام نے تزکیہ نفس آخری پوائنٹ پر ختم کر دیا تھا۔شریعت محمدیہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمہ وقت نازل ہونے والے فضل کے نتیجہ میں اس چکر کی وجہ سے ہمیشہ