خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 430 of 646

خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء) — Page 430

خطابات ناصر جلد دوم ۴۳۰ اختتامی خطاب ۲۸ دسمبر ۱۹۷۹ء وُضِعَ لِلنَّاسِ سے جو استدلال کئے جاسکتے ہیں وہ یہ ہیں کہ تمام اقوام عالم بلا امتیاز رنگ و نسل ، بلا دیگر امتیازات کے جو انسان انسان کو ایک دوسرے سے علیحدہ اور ممتاز کر دیتے ہیں اور ان میں تفرقہ اور انتشار پیدا کر دیتے ہیں دینی اور دنیوی فوائد حاصل کریں گے ہر انسان مرد و زن مکہ سے یعنی اس نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے جو قرآن عظیم جیسی شریعت کا ملہ لے کر دنیا کی طرف مبعوث ہوگا، برکت حاصل کرے گا اور کرے گی۔اور یہ کہ جو شریعت اس دعا کے قبولیت کے بعد جو حضرت ابراہیم علیہ السلام نے کی ، جس کا ذکر ابھی آتا ہے جو شریعت آئے گی وہ ہر لحاظ سے کامل اور مکمل ہوگی اور انسان کی تمام ضروریات کو پورا کرنے والی ہوگی اور درخت انسانی کی ہر شاخ کو سیراب کرنے والی ہوگی اور ہمیں بتایا گیا تھا قرآن کریم میں ہی کہ قرآن کریم ایک ایسی کتاب ہے جو اپنے ذاتی کمالات اور فضائل اور بے نظیر تعلیمات کے ساتھ اپنی ضرورت اور صداقت کو ثابت کرتی ہے اور فطرت انسانی کے سب حقیقی تقاضوں کو پورا کرنے والی ہے۔انسان کی روحانی اور جسمانی اور اخلاقی اور معاشرتی اور سیاسی اور اقتصادی وغیرہ وغیرہ ضرورتیں بھی اسی طرح پوری کی جاسکتی ہیں۔قرآنی تعلیم انسان کو ظن اور گمان کے بے آب و گیاہ ویرانوں سے اٹھا کر دلائل اور آسمانی نشانوں کے ساتھ یقین کی رفعتوں تک پہنچاتی ہے اور یہ بھی کہ یہ کتاب اللہ تعالیٰ کی حفاظت میں ہے، شیطانی دجل اس میں راہ نہیں پاسکتا، اس لئے اپنی روحانی تاثیرات میں ابدی ہے جو روحانی تاثیرات رکھنے والا کلام ہو، اللہ تعالیٰ کی طرف سے آنے والی ہدایت ہوا گر اس کی حفاظت خدا تعالیٰ کی طرف سے نہ ہو اور اس کے اندر خرابی پیدا ہو جائے اس کی تاثیر اسی وقت ختم ہوگئی ، اور یہ بھی بتایا گیا تھا کہ جس طرح یہ تعلیم اللہ تعالیٰ کی حفاظت میں ہے اسی طرح اس پر عمل کرنے والے بھی خدا تعالیٰ کی پناہ میں ہوں گے اور انہیں ہر قسم کی آفات اور مصائب سے محفوظ رکھا جائے گا اور دنیا کا کوئی دجل اور دنیا کی کوئی طاقت اور دنیا کی کوئی سازش ان کا حقیقی اور واقعی نقصان نہیں کر سکے گی چیں بہ جبیں ہوتی رہے گی۔وہ آیت جو پڑھی تھی یا يُّهَا النَّاسُ قَدْ جَاءَ كُمُ الرَّسُوْلُ بِالْحَقِّ مِنْ رَّبِّكُمُ فَأَمِنُوْا خَيْرًا نَّكُمُ النِّسَاء ( ۱۷ ) ایمان لاؤ ساری بھلائی تمہیں مل جائے گی۔حضرت ابراہیم علیہ السلام نے جو دعا کی اور جسے میں نے اپنے خطبوں میں تیئیسواں مقصد