خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 423 of 646

خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء) — Page 423

خطابات ناصر جلد دوم ۴۲۳ دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۹ء گا۔میں نے انہیں کہا جس سے میں تجارت کرنا چاہتا ہوں۔وہ کہتا ہے میں بغیر حساب کے دیتا ہوں۔مجھے اُس سے تجارت کرنے دیں۔دیکھا آپ نے بغیر حساب کے کس طرح مل گیا۔جو مجھے بھی حساب یاد نہیں رہ رہا۔مجلس نصرت جہاں نے اللہ تعالیٰ کے فضل و رحمت سے اُن ممالک میں مغربی افریقہ کے۔جن کے لئے یہ منصوبہ تھا سترہ ہسپتال کھولے اور بہت سے سکول۔نصرت جہاں کے ہسپتالوں میں اب تک اکیس لاکھ دو ہزار سات سو سے زیادہ مریضوں کا علاج کیا گیا۔اللہ نے بڑی توفیق دی ان کی خدمت کرنے کی۔جن میں سے ایک لاکھ تہتر ہزار آٹھ سو مر یضوں کا علاج مفت کیا گیا۔کوئی اُن سے پیسہ نہیں لیا گیا۔وقف عارضی : یہ تو دو ہفتے آپ نے دینے ہیں کبھی سستی کر جاتے ہیں۔کبھی میں کہتا ہوں پھر تیز ہو جاتے ہیں۔اب میں پھر کہتا ہوں پھر تیز ہو جائیں۔( انشاء اللہ ) دو ہفتے کے لئے وقف عارضی کریں۔بڑی برکتیں ہیں۔مجھے تو سب نے نہیں لکھا۔جنہوں نے لکھا ہے انہوں نے کہا ہے۔ہم نے اپنی تھوڑی سی کوشش کا پھل برکتوں کی شکل میں وصول کیا۔فضل عمر درس القرآن : یہ اچھی خاصی چل رہی ہے۔اتنی نہیں جتنی ہونی چاہئے مگر کوئی ڈیڑھ ہزار کے قریب لڑکے اور لڑکیاں اس میں آ جاتے ہیں۔فضل عُمر فاؤنڈیشن : فضل عمر فاؤنڈیشن بھی اپنا کام کر رہی ہے۔ان کا سرمایہ تھوڑا تھا۔صرف پینتیس لاکھ تھا۔انہوں نے ہمت کر کے ایک بہت بڑا ہمیں بنا دیا گیسٹ ہاؤس، جس میں ہمارے غیر ملکی مہمان ٹھہرتے ہیں۔کوئی ضرورت سے زیادہ خرچ کر دیا شروع میں تھوڑی سی ان کو تنگی پیدا ہوئی۔بہر حال اللہ تعالیٰ کے فضلوں میں سے چند ایک کا منادی بن کے میں یہاں کھڑا ہوں اور میں