خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 364 of 646

خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء) — Page 364

خطابات ناصر جلد دوم ۳۶۴ اختتامی خطاب ۲۸؍ دسمبر ۱۹۷۸ء انہوں نے مہدی کے آنے کا ذکر کیا۔پھر علامہ جلال الدین مصری شافعی نے جلالین کے اندر مہدی کے آنے کا ذکر کیا پھر جامع البیان کی تفسیر لکھنے والے شیخ نورالدین سید معین بن سید صفی الدین نے جو۸۹۴ ہجری میں وفات پائی انہوں نے اپنی تفسیر میں مہدی کے آنے کا ذکر کیا۔پھر علامہ حسین بن علی واعظ کاشفی مؤلف تفسیر حسینی نے جو ۹۱۰ ہجری میں فوت ہوئے مہدی کے آنے کا ذکر کیا۔پھر اسماعیل حقی بروسی جو ۱۱۳۷ ہجری میں فوت ہوئے انہوں نے اپنی تفسیر روح البیان میں مہدی کے آنے کا ذکر کیا۔اسی طرح علامہ الامام السید محمود بن عبداللہ الحسینی بغدادی نے اپنی تفسیر روح المعانی میں مہدی کے آنے کا ذکر کیا۔یہ ۱۸ تفاسیر میں نے جو بہت بلند پایہ کی تھیں ان کو منتخب کیا اور ان میں سے حوالے نکالے اور ان سب نے یہ بتایا ہے کہ امت محمدیہ میں مہدی موعود پیدا ہوگا۔اس کے بعد یہ تو مفسر تھے نا، جو محدث ہیں جو حدیثیں لکھنے والے ان میں امام مالک جن کی کتاب ہے موطا امام مالک، جو ۱۷۹ ہجری میں فوت ہوئے اور چار ائمہ مجتہدین میں وہ شامل ہیں۔فقہ کے امام ہیں نا یہ۔انہوں نے مہدی کے آنے کا ذکر کیا۔فقہ کے امام ہیں اور اس وقت میں ان کو بطور محدث کے لے رہا ہوں جنہوں نے حدیث کی کتاب موطا امام مالک لکھی انہوں نے ذکر کیا پھر امام محمد بن اسماعیل بخاری نے بہت سی روایات میں مہدی کے آنے کا ذکر کیا یہ بخاری وہی ہے جو اصح الکتب بعد کتاب اللہ سمجھی جاتی ہے۔پھر صحیح مسلم میں جو دوسرے نمبر پہ ہے مہدی کے آنے کا ذکر کیا۔پھر یہ بخاری اور مسلم کے ساتھ اب جو میں چار حدیثیں جن کا میں نام لوں گا یہ چار اور وہ دول کے صحاح ستہ یعنی چھ حدیث کی مستند کتب اہل سنۃ والجماعتہ میں مانی ہوئی ہیں۔ترمذی نے جامع ترمذی میں مہدی کے آنے کا ذکر کیا۔ابوداؤ دسلیمان بن اشعث نے سنن ابی داؤد میں مہدی کے آنے کا ذکر کیا۔نسائی نے سُنن نسائی میں مہدی کے آنے کا ذکر کیا۔ابن ماجہ نے سُنن ابن ماجہ میں مہدی کے آنے کا ذکر کیا۔یہ ابوداؤ د سنن ابی داؤ د والے ۲۷۵ ھ میں وفات پائی۔نسائی سنن نسائی لکھنے والے ۳۰۶ ہجری میں انہوں نے وفات پائی اور ابن ماجہ کے لکھنے والے ۲۷۳ ہجری میں انہوں نے وفات پائی۔اور ان کے علاوہ بہت سی مستند حدیث کی کتب ہیں اور جو فقہ کے امام بڑے پایہ کے محمد بن حنبل، مسند احمد بن حنبل کے لکھنے والے۔یہ حدیث کی کتاب ہے۔۲۴۲ ہجری میں وفات پائی انہوں نے۔