خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء) — Page 274
خطابات ناصر جلد دوم ۲۷۴ دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۷ء ہم مد نظر رکھیں اور اس بات کو بھی مدنظر رکھیں کہ واقعہ میں جو دے سکتے ہیں اور ستی ہوگئی اور غفلت ہو گئی توجہ نہیں رہی ان کی ، ان کو توجہ دلا کے اور کہا جاسکتا ہے وعدے پورے کرو تو وہ جو ان کو کہا گیا تھا ۱۵ را اس کے مطابق ہی یہ آرہے ہیں اس میں کمی کوئی نہیں لیکن جو باہر کی جماعتیں ہیں یہ چوآن ملک جنہوں نے وعدہ لکھوایا ہے وہاں کی جماعتوں کو میں کہوں گا تھوڑا سا زور اور لگا دو تا کہ اس میں سے بہت سارا حصہ جو ہے وہ تو یہ ہے ناں، اگلی صدی جس کو میں غلبہ اسلام کی صدی کہتا ہوں اس کا استقبال کرنا ہے اس کے لئے تیار ہونا چاہئے زمین و آسمان کا انقلابی ، ایک فرق پڑ جائے گا، انقلابی تبدیلی پیدا ہو جائے گی احمدیت کی آج کی زندگی اور پندرہ سال بعد کی زندگی میں اس وقت کی ضرورتیں پوری کرنے کے لئے یہ نہیں کہ ضرورتیں سمیٹ لیں ہم اور ان کو پورا کرنے کا سامان ہی کوئی نہ کریں لیکن بعض حصے ایسے ہیں جو ابھی سے ان کا کام شروع ہو گیا جیسا کہ میں نے اعلان کیا تھا مشن ہاؤس یورپ میں بنانے ، تراجم کرنے سو زبانوں میں قرآن کریم کا ترجمہ ہم نے کرنا ہے اس زمانے میں اس پر بھی پیسہ خرچ ہو گا اسی کے لئے پر لیس بنا رہے ہیں۔اس سے پہلے بھی کام کرنے والے ہیں بہت سارے، ایک اور آج ذہن میں خدا نے بات ڈالی ہے لیکن اس کا اعلان میں سمجھتا ہوں اس جلسے میں ہمیں نہ کروں اگلے جلسے یہ آپ کو بتاؤں گا وہ بھی صد سالہ جو بلی کے ساتھ ہی تعلق رکھتے ہیں اور کام ہے پہلے کرنے والا وہ کر دیں گے تو جو وصولی ہے ٹھیک ہو رہی ہے تسلی بخش تھوڑا سا زور لگانے کی ضرورت ہے اللہ تعالیٰ عہدیداروں کو سمجھانے کی توفیق عطا کرے اور جنہوں نے خدا پر توقع رکھتے ہوئے اور بھروسہ رکھتے ہوئے وقت سے پہلے آئندہ کمائی میں سے خدا کی راہ میں قربان کرنے کا عہد کیا تھا خدا تعالیٰ ان کی کمائی میں بڑی برکت ڈالے اور اپنے آپ سے بھی زیادہ وہ دینے لگ جائیں۔آمین۔اب میں رخصت ہوتا ہوں السلام علیکم و رحمتہ اللہ (از آڈیو کیسٹ)