خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 247 of 646

خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء) — Page 247

خطابات ناصر جلد دوم ۲۴۷ دوسرے روز کا خطاب ۲۷ ؍ دسمبر ۱۹۷۷ء ہماری تعلیم عربی زبان میں دوسرا ایڈیشن، پیغام احمدیت فارسی زبان میں دوسرا ایڈیشن اور مہدی حقانی عربی زبان میں اَلْكُفْرُ مِلَّةَ وَاحِدَة عربی زبان میں What is Ahmadiyyat انگریزی زبان میں آٹھواں ایڈیشن How to get rid of the Bondage of Sin یعنی گناہ سے نجات کیسے حاصل کی جاسکتی ہے انگریزی زبان میں تیسرا ایڈیشن۔انویٹیشن ٹو احمدیت (Invitation to Ahmadiyyat) یہ زیر طبع ہے۔ادارۃ المصنفین کی طرف سے یہ ختم ہو چکی تھی تفسیر صغیر، یہ یہاں والوں کے لئے ہے پاکستان میں جو ہیں اردو جاننے والے اور انڈیا میں اور دوسری جگہ کہتا ہیں وہاں بھجوائی جاسکیں بہر حال پہلے تو ان کو ضرورت ہے جو پاکستان میں بسنے والے ہیں۔تفسیر صغیر بڑی عجیب کتاب ہے اگر آپ اپنے کسی دوست کو جواحمدی نہیں پڑھنے کے لئے دے دیں تو وہ آپ کو واپس نہیں کرے گا اور اگر آپ نے خریدی نہیں ہے تو آپ کے گھر میں نہیں ہوگی ، عجیب بات ہے کہ جو احمدی نہیں وہ اپنے گھر میں رکھنا چاہتا ہے، اور آپ خریدنے میں سستی اور غفلت برت رہے ہیں، کچھ تو غلطی ہوگئی ادارۃ المصنفین سے بھی۔بڑی سخت ، میرے نزدیک، اور وہ یہ کہ یہ بدظنی کرتے رہے جماعت پر۔مثلاً یہ شائع ہوئی ، یہاں کوئی تفسیر صغیر ہے تو کاپی مجھے ہیں۔ایک ایک ہزار ، اتنی بڑی جماعت ایک ہزار تفسیر صغیر، کیسے تم چھاپ رہے ہو۔خیر وہ میں نے جب یہ دیکھا تو میں نے پیچھے پڑ کے ان کو کہا کہ ایک ہزار تو بہت کم ہے بڑی مشکل سے اور مجھے یہ کہہ کے کہ چھپوانے میں کچھ وقت ہو جاتی ہے تین تین ہزار شائع کرنی شروع کی اور اتنے لمبے عرصے میں ایک ایک ہزار شائع کر کے بڑی تھوڑی شائع کی تھیں اور میرے زمانہ خلافت میں اس سے قریباً ڈیڑھ گنا زیادہ تفسیر صغیر قرآن کریم با ترجمہ اردو چھپی اور بک گئی، اس وقت جو چھپی ہے یہ ایڈیشن ، اس میں دو قسم کا کاغذ لگا ہے۔ایک جسے میں اور ہم ، میں اور جب میں کہتا ہوں تو میں اور آپ ہو گئے ، میں اور آپ قرآن کے اوپر کہتے ہیں، جو کسی زمانہ میں جب عیسائیت کی مادی طاقت بہت بڑھ چکی تھی بائیبل پر کہلاتا تھا اور اب چونکہ غلبہ اسلام کا زمانہ ہے اس واسطے بائیبل پیپر کا نام مہدی علیہ الصلوۃ والسلام کی جماعت نے بدل دیا ہے اور اس کا نام قرآن پیپر رکھا گیا ہے تو قرآن پیپر کے اوپر آدھا حجم بھی نہیں رہا بڑا خوبصورت چھپتا ہے باہر سے آیا ہوا تھا کچھ پڑا