خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 246 of 646

خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء) — Page 246

خطابات ناصر جلد دوم ۲۴۶ دوسرے روز کا خطاب ۲۷ ؍ دسمبر ۱۹۷۷ء چھپیں نئی کتب اور تراجم شائع ہوئے ہیں۔انڈونیشیا میں بہت بڑے جزائر ، ان کا بہت بڑا وفد آب ہوا ہے تمہیں سے بھی زیادہ کا، ان جزائر میں، ان کی زبان میں ، انڈونیشین زبان میں اسلامی اصول کی فلاسفی اور میرا مذہب اور نبراس المومنین یہ شائع ہوئی ہیں سال رواں میں ، آئیوری کوسٹ میں فرانسیسی زبان میں قرآن مجید کی آخری اٹھائیس سورتوں کا ترجمہ شائع ہوا ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق بائیل کی بشارات“ کے نام سے کتاب شائع ہوئی ہے فرانسیسی زبان میں۔آئیوری کوسٹ میں اور فرانسیسی زبان میں ادعیۃ القرآن اور ادعیۃ الرسول کے تراجم شروع ہوئے ہیں اور اسلامی نماز پر مشتمل ہدا یتیں کہ کس طرح نماز پڑھنی ہے اور کیا پڑھنا ہے کس حالت میں وہ شائع ہوئی ہے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث پر احادیث رسول“ کے نام سے کتاب شائع ہوئی ہے فرانسیسی میں اور لائف آف محمدصلی اللہ علیہ وسلم فرانسیسی میں ترجمہ آئیوری کوسٹ میں شائع ہوا ہے۔نائیجیریا میں یورو با زبان میں تعلیم الاسلام ادعیہ القرآن اور ہاؤسا (Hausa) زبان میں نماز شائع ہوئی ہیں۔تنزانیہ میں سواحیلی زبان میں ابراہیم علیہ السلام کا فرزند اعظم محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس نام سے یہ کتاب انہوں نے شائع کی ہے۔یہ کوئی پادریوں کے کچھ اعتراضات وغیرہ کا یا مناظرے کے ساتھ اس کا تعلق ہے یہ سواحیلی زبان میں ہے۔اور ماریشس میں فرانسیسی زبان میں ماریشس وہاں سے بھی دوست آئے ہوئے ہیں اس جلسے میں شامل ہونے کے لئے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتاب فتح اسلام اور اس کے علاوہ اسلام میں نبوت اور رڈ الزامات دو رسالے ہیں۔یہ فرانسیسی زبان میں وہاں شائع کئے گئے ہیں۔انگلستان میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الہامات کا مجموعہ تذکرہ کا ترجمہ انگریزی زبان میں، ایک غلطی کا ازالہ انگریزی زبان میں اور اسلام اینڈ ہیومن رائیٹس کا انگریزی زبان میں اور جرمنی میں اسلام کا تعارف جرمن زبان میں اور مکالمہ مابین مسلمان اور عیسائی جرمن زبان میں اور The Quran on space and interplanetry flights یعنی یہ جو باہر جارہے ہیں چاند کے اوپر اور دوسری جگہوں پر اپنے سیارے بھیج رہے ہیں اس کے متعلق اسلام کا نظریہ۔ہالینڈ میں ڈچ زبان میں برکات الدعاء، ہماری تعلیم ، اسلامی اصول کی فلاسفی اور ترجمہ سورۃ بقرہ بالاقساط ماہنامہ اسلام میں یہ چھپتے ہیں وہاں۔وکالت تبشیر کی طرف سے من الرحمن دوسرا ایڈیشن،