خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 207 of 646

خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء) — Page 207

خطابات ناصر جلد دوم ۲۰۷ اختتامی خطاب ۱۲؍ دسمبر ۱۹۷۶ء ہمارے اس ملک میں میں نے دیکھا ہے۔میں ۱۹۶۵ء سے پہلے پرنسپل رہا ہوں میری نظروں کے سامنے سے ایسے واقعات گزرے ہیں اور یہ میرا مشاہدہ ہے کہ ہزاروں پاکستانی ذہین بچے جن کو اللہ تعالیٰ نے ذہانت دی تھی اور خداداد ذہانت کی جو استعداد ہے وہ ایک بہت بڑی نعمت ہے اگر خدا تعالیٰ کسی قوم کے بچوں کو ذہانت دینے لگ جائے تو اس سے اچھی اور کیا نعمت ہو سکتی ہے لیکن قوم نے ان کو نہیں سنبھالا ایک دفعہ ہمارے ایک سائنسدان نے ایک مقالہ لکھا اور اس میں لکھا کہ ہم کیسے ترقی کر سکتے ہیں ہمارے پاس پانچ ہزار سائنسدان ہیں یہ ۱۵۔۲۰ سال کی بات ہے یعنی ہماری موجودہ حکومت سے برسوں پہلے کی بات ہے میں نے انہیں کہا کہ پانچ ہزار اس لئے ہیں کہ آپ کے پاس پچاس ہزار سائنسدان ذہین تھے ان کو چھری سے کاٹ کر پرے پھینک دیا ان کو سنبھالا نہیں ضائع کر دیا اور آج آپ اس بات کا رونا رو ر ہے ہیں کہ سائنسدان نہیں۔غرض وہ دنیا جسے میں نے مفلوج کہا ہے اور فالج بھی بڑی سخت قسم کا ہے جس نے ان کے جسم کے ایک بڑے حصہ کو نا کارہ کر کے رکھ دیا ہے لیکن ان کا دوسرا حصہ بڑا فعال ہے اس نے بڑی ترقی کی ہے ایسے آلات بنا لئے کہ چاند پر جا کر چہل قدمی کر لی مریخ کے گرد چکر لگا کر وہاں کی خبریں لے آئے ایٹمی میدانوں میں ترقی کی اٹیم بم تیار کر لیا یہ کر لیا وہ کر لیا کوئی شبہ نہیں جو حصہ ان کا مفلوج نہیں ہے وہ بڑا تیز ہے اور علمی و سائنسی میدانوں میں بہت آگے نکلا ہوا ہے۔میں نے ان دوروں میں سوچا آخر وہ کیا چیز ہے جو ہمیں ایسی ملی ہے جس سے ہم ان کو قائل کر لیتے ہیں کہ اسلام کی تعلیم درست اور برتر ہے اور وہ قرآن کریم کی نئی تفسیر ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے کی ہے جس سے ہمیں پتہ لگا کہ یہ ایک ایسی عجیب چیز ہے جو غیر مسلموں کے ذہن میں نہیں آسکی۔پس یہ اسلام کا کام ہے اللہ تعالیٰ کی اس عظیم کتاب قرآن کریم کا کام ہے کہ وہ ان کو بتائے کہ اسلامی تعلیم کیوں برتر ہے چنانچہ قرآن کریم نے اس عالمین کے متعلق باہر دو جہان کے متعلق مجموعی طور پر ایک عظیم اصول کا اعلان کیا ہے اور وہ اعلان یہ تھا یا مجھے یوں کہنا چاہئے کہ یہ ہے کیونکہ یہ اعلان قیامت تک کے لئے قائم ہے اور وہ اصول یہ ہے۔الرَّحْمَنُ : عَلَّمَ الْقُرْآنَ خَلَقَ الْإِنْسَانَ ) عَلَّمَهُ الْبَيَانَ الشَّمْسُ وَالْقَمَرُ بِحُسْبَانٍ وَالنَّجْمُ وَالشَّجَرُ يَسْجُدُنِ۔وَالسَّمَاءَ رَفَعَهَا وَ وَضَعَ الْمِيزَانَ )