خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء) — Page 132
خطابات ناصر جلد دوم ۱۳۲ دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۵ء کہ ہمارے ارد گرد بھی کافی کتے بستے ہیں کتوں کی لڑائی تو وہاں دیکھ لیں گے جلسہ پر جا کر کیا کرنا ہے لیکن جنہوں نے خدا تعالیٰ کی بشارتوں کو پورا ہوتے دیکھنا ہے۔کیونکہ یہاں آپ انہیں دیکھتے بھی ہیں اور خدا تعالیٰ کی جو بشارتیں پوری ہوئی ہیں ان کے متعلق باتیں سننے کے لئے یہاں آنا ہے وہ تو خدا کے لئے ، اس کی رضا کے لئے ، اس کے پیار میں مست ہو کر ہزار روکوں کو پھلانگتے ہوئے بھی یہاں پہنچ جائیں گے اور پہنچ گئے۔اللہ تعالیٰ آپ کو جزا دے۔السّلام عليكم ورحمة الله و بركاته از رجسٹر خطابات ناصر غیر مطبوعہ ) 谢谢谢