خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء) — Page 464
خطابات ناصر جلد دوم ۴۶۴ دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۸۰ء نمبر شائع کر دیئے جائیں تو بعد میں آنے والوں کے لئے اس ریکارڈ کو توڑنا مشکل ہو جائے گا اور یہ نمبر جو اس نے لئے یہ ڈاکٹر عبدا السلام صاحب کے نمبروں سے بہر حال زیادہ تھے کیونکہ اس نے ریکارڈ قائم کیا۔بہر حال نتیجہ نکلا اور گزشتہ سال ہماری ایک احمدی بچی نے پنجاب یونیورسٹی سے اس بچے کا ریکارڈ توڑ دیا اور وہ اس وقت آکسفورڈ میں تعلیم حاصل حاصل کر رہی ہے اور ہمارا جو بچہ جس نے پہلے ریکارڈ توڑا تھا، اس نے ابھی پی ایچ ڈی کا کورس ختم نہیں کیا تھا کہ آکسفورڈ اور کیمبرج جیسی مشہور ترین یونیورسٹیز اس کو لیکچر دینے کے لئے بلا لیتی تھیں۔سو دنیا میں نمبر دینے میں انصاف بھی برتا جاتا ہے اور بے انصافی بھی برتی جاتی ہے۔ساری دنیا میں یہ ہو رہا ہے۔کسی کی شکایت نہیں میں کر رہا۔ایک واقعہ ہے لیکن دنیا میں کسی بچے کو ذہن عطا کرنا، یہ انسان کا کام نہیں۔یہ اللہ تعالیٰ کا کام ہے اور اسی سے ہمیں مانگنا چاہئے اور میں اُمید رکھتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ ہماری دعاؤں کو سنے گا اور جماعت احمدیہ میں اگلے دس سال میں ایک سوGenius دماغ، جو ذہین دماغوں سے بھی اوپر نکلے ہوئے ہوتے ہیں، وہ پیدا ہو جائیں گے انشاء اللہ تعالیٰ اس کے فضل کے ساتھ۔اس کے لئے جو ذمہ واری ہم پر ہے۔وہ دو حصوں میں بٹ جاتی ہے۔ایک ہمارے بچوں کی ذمہ واری کہ وہ اپنے اوقات کو اور اپنی صلاحیتوں کو ضائع نہ کریں اور اسی کے ساتھ ہی حصہ یہ ہے کہ ان کے گارڈین کی ، ان کے ماں باپ کی یہ ذمہ واری کہ وہ ان کی تربیت صحیح کریں کیونکہ ذہنی آوارگی بھی ذہنی صلاحیت کو مجروح کر دیتی ہے۔دوسرے ان کی صحت کا خیال رکھیں اور ان کے کھانے کا خیال رکھیں۔کھانے کے لحاظ سے بعض چیزیں ذہنوں کو مضبوط کرنے والی ہیں۔ذہنوں میں جلا پیدا کرنے والی ہیں۔پرانے زمانے میں تو بادام اور اخروٹ اس کام کے لئے بہت اچھے سمجھے جاتے تھے۔اس نئے زمانہ میں نئی تحقیق نے ہمیں یہ بتایا ہے کہ سویا بین جو عام بینز (Beans) یعنی دالیں ہیں ان ہی میں سے ایک ہے لیکن دوسری ہر دال سے مختلف کیونکہ اس میں ایک تو لحمیات۔پروٹینز بہت زیادہ ہیں۔دوسرے اس کی پروٹینز کا اثر جسم پر Acid نہیں یعنی یہ گاؤٹ وغیرہ کی بیماری نہیں پیدا کرتیں بلکہ اس کو دور کرنے والی ہیں الکلائین ہیں۔تیسرے یہ کہ اس کے اندر چکنائی بہت ہے۔چوتھے یہ کہ اس چکنائی میں ایک کیمیا ہے۔کیمیاوی جزو ہے اس کا نام ہے سو یا لیسے تھن (Soya lecithin) اور