خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء) — Page 441
خطابات ناصر جلد دوم ۴۴۱ اختتامی خطاب ۲۸ دسمبر ۱۹۷۹ء محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے گرد گھومے اور جنہوں نے آپ کے جسم کی بھی حفاظت کی اور آپ کے پیغام کی بھی حفاظت کی ان کے رہتے تو بہت بلند ہیں، اس لئے بھی کہ اس وقت سے لے کے آج تک ہم ان پر بھی درود بھیج رہے ہیں محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجتے وقت اور ہماری دعائیں ۱۴ سو سال کی قبول ہونے والی دعائیں جو ہیں انہوں نے ان کی رفعتوں کو بلند کر دیا ہے اس لحاظ سے وہ بلند ہیں بعض دوسرے پہلوں سے آنے والے زیادہ تزکیہ نفس حاصل کر لیتے ہیں۔بہر حال مقام ان کا مقام ، آنے والوں کا مقام ، سورۃ جمعہ میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ آسمانوں میں اور جو کچھ زمین میں ہے وہ سب اللہ تعالیٰ کی تسبیح کر رہا ہے وہ بادشاہ ہے ہر چیز اس کی بادشاہت اور اس کی پاکیزگی اور اس کے غلبہ اور اس کے حکیم ہونے کا اظہار کر رہی ہے۔وہ جو ہر زمانے میں نئے سے نئے علوم قرآن کریم سے نکلتے ہیں اس میں بھی خدا تعالیٰ نے جو کہا وہ میں بتا دیتا ہوں آپ کو اِنَّهُ لَقُرْآنٌ كَرِيمُ فِي كِتَبٍ مَّكُنُونٍ لَّا يَمَسُّةَ إِلَّا الْمُطْهَرُونَ تَنْزِيلٌ مِّنْ رَّبِّ الْعَلَمِينَ (الواقعة : ۷۹ تا ۸۱) نئے علوم جو ہیں وہ یہ بتاتے ہیں کہ قرآن کریم کی تعلیم رب العالمین کی طرف سے آئی ہے تا کہ ہر زمانے کے مسائل کو حل کر دے اور رب العالمین ہے صرف پہلے زمانوں کا رب نہیں تھا بلکہ قیامت تک کے لئے ہر زمانے کا وہ رب ، ہر زمانے کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے اس نے قرآن عظیم کو نازل کیا ہے۔اس واسطے يُسَبِّحُ لِلَّهِ مَا فِي السَّمَوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ الْمَلِكِ الْقَدُّوسِ الْعَزِيزِ الْحَكِيْم ( الجمعة :۲) جو بادشاہ بھی ہے اور پاکیزگی مجسم اور پاکیزگی کا سر چشمہ اور منع اور سب خوبیوں کا جامع اور غالب اور حکمت والا اور قرآن کریم کو ہر زمانہ کے لئے نئی سے نئی حکمتوں سے معمور کر دینے والا ہے، هُوَ الَّذِي بَعَثَ فِي الْأُمِينَ رَسُولًا مِّنْهُمُ (الجمعة :٣) الله تعالى کے متعلق پہلی آیت میں ذکر کا یہ اعلان کیا وہ اللہ جس کی تسبیح کر رہے ہیں مَا فِي السَّمواتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ (الصف:۲) وہ خدا جو بادشاہ بھی ہے، پاک بھی ، سب خوبیوں کا جامع بھی ہے، غالب اور حکمت والا بھی اس خدا نے بَعَثَ فِي الْأُمَيَّنَ رَسُولًا مِّنْهُمْ (الجمعة :٣) امیوں میں سے ہی دنیوی لحاظ سے ان پڑھ لوگوں میں سے ایک شخص کو رسول بنا کے بھیج دیا امی میں سے رسول اور رسول وہ جو رسولوں کا سرتاج جو خاتم الانبیاء جس کے سامنے ہر ایک نے ہر آن