خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 421 of 646

خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء) — Page 421

خطابات ناصر جلد دوم ۴۲۱ دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۹ء ہمارے یہاں کے پڑھے ہوئے ایک مبلغ وہاں کام کر رہے ہیں۔آسٹریلیا: آسٹریلیا میں نئی جماعت قائم ہوئی ہے۔مغربی جرمنی : جرمنی میں فرینکفرٹ کے مقام پر اسلامی موضوعات پر ایک کا نفرنس منعقد کی گئی۔اسی طرح سوئٹرز ر لینڈ میں جو بہت کامیاب ہوئی۔وقف جدید : اسی طرح وقف جدید بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے اچھا کام کر رہی ہے مگر وقف جدید چونکہ اچھا کام کر رہی ہے اس لئے جماعتیں کہتی ہیں وقف جدید کے معلم ہمیں بھیجو لیکن ساتھ ہی جماعت یہ بھی کہتی ہے کہ ہم آپ کو وقف جدید کے معلم بنانے کے لئے اپنے بچے نہیں دیں گے۔تو یہ دو متضاد باتیں ایک وقت میں کیسے ہوں گی۔اگر آپ بچے نہیں دیں گے تو آپ کی یہ خواہش کیسے پوری ہوگی کہ آپ کی ضرورت کے مطابق آپ کی مطلوبہ تعداد کے مطابق آپ کو مبلغ اور معلم مل جائیں۔اس واسطے ہر گاؤں منگائے ہم سے معلم وقف جدید لیکن ہر گاؤں میں معلم وقف جدید بننے کے لئے اپنا ایک بچہ دے۔تبھی جائے گا نا۔آسمان سے فرشتوں کو میں پکڑ کے نہیں لا سکتا۔یہ اپنا لٹریچر بھی شائع کرتے ہیں۔ان کے ذریعہ جو مقامی زبانیں ہیں نا مثلاً پشتو میں بھی کچھ رسالے شائع ہوئے ہیں۔اسی طرح اور بعض سندھی وغیرہ میں بھی۔یہ بھی کام لیتے ہیں ہم ان سے۔نصرت جہاں ریزروفنڈ : ’نصرت جہاں ریز روفنڈ خدا کے فضل سے ہماری وہ قربانی اللہ کے حضور مقبول ہوگئی اور