خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء) — Page 420
خطابات ناصر جلد دوم ۴۲۰ دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۹ء کئے گئے ہیں۔اب وہاں تنزانیہ میں مشنوں کی تعداد دس ہو گئی ہے۔تین نئی مساجد اس سال تعمیر ہوئی ہیں۔اس ایک سال کے اندر تین نئی مساجد تعمیر ہوئی ہیں اور ایک مشن ہاؤس کی تعمیر ہو رہی ہے۔تنزانیہ کی جماعت کا جلسہ سالانہ کامیاب رہا۔پانچ ہزار کی نفری اُس میں شامل ہوئی۔جولٹر پچر شائع ہوا : نماز سواحیلی زبان میں پانچ ہزار۔اسلام کے اسباق سواحیلی زبان میں پانچ ہزار کشتی نوح سواحیلی ایڈیشن دوسرا ایڈیشن دو ہزار، اور ایک اور کتاب تیار ہورہی ہے۔یہ سارے مشن غیر ممالک میں افریقہ میں، یورپ میں ، امریکہ میں، جزائر میں ، انڈونیشیا میں سب جگہ یہ مشن جو ہیں وہ پوری تندہی سے یہ کام کر رہے ہیں۔جاپان جاپان میں بھی مشن بڑا active ہو گیا ہے اور وہاں انہوں نے رسالے شائع کرنے شروع کر دیئے ہیں ، جلسے کرتے ہیں ، اخباروں میں خطوط لکھتے ہیں۔اتنی اُن کی عزت ہے کہ اخبار اُن کے خطوط کو شائع کرتے ہیں اور جب عیسائی یا دوسرا کوئی مذہب والا اُن سے تنگ آ جاتا ہے تو پھر وہ اخبار کو کہتا ہے کہ اب یہ سلسلہ بند کر دو۔امن کا پیغام اور ایک حرف انتباہ اس کا ترجمہ ہو چکا ہے جاپانی میں۔یہ میرا ایک چھوٹا سا مضمون ہے۔انگریزی میں بھی وہ شائع کر رہے ہیں۔بھی آئی لینڈ : نجی میں جو آئی لینڈ ہیں وہاں کی مقامی آبادی میں احمدیت اثر و رسوخ قائم کر رہی ہے اور بہت سے مقامی لوگ جو ہیں، وہ احمدی ہو چکے ہیں۔کینیڈا کینیڈا میں دو جگہ ہمارے مبلغ والے مشن قائم ہو چکے ہیں۔ویسے بہت سارے مشن ہیں۔امریکہ امریکہ کے مغربی ساحل سان فرانسسکو میں مشن کی ایک نئی برانچ کھول دی گئی ہے اور