خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 415 of 646

خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء) — Page 415

خطابات ناصر جلد دوم ۴۱۵ دوسرے روز کا خطاب ۲۷ دسمبر ۱۹۷۹ء کے لئے زمین خریدی جائے گی۔اٹلی میں بھی زمین خریدی جاسکتی ہے ویسے تو اللہ تعالیٰ دیتا ہے ہمیں کسی کے محتاج نہیں اپنوں کے بھی محتاج نہیں اپنی ذات کے بھی محتاج نہیں ہم مولی بس۔ڈاکٹر عبد السلام صاحب ٹریسٹے (Trieste) میں رہتے ہیں یہ علاقہ ہے جس کے قریب آسٹریا کی سرحدیں بھی ہیں اور یوگوسلاویہ کی سرحدیں بھی ہیں اور وہاں سے زیادہ دُور ہنگری بھی نہیں اور اُس علاقے میں اگر ہمارا مشن ہو تو کئی ملکوں میں جو پرانے احمدی ہیں اُن سے ملاپ کی تجدید ہو سکتی ہے اور وہاں بھی اسی طرح ایک چھوٹے سے گاؤں میں کوئی چار کنال یا آٹھ کنال کا ٹکڑا آٹھ دس ہزار کا مجھے چاہئے محل نہیں بنانے ہم نے آج محل بنانے والے بناتے رہیں گے۔آج تو ہم اس بات میں خوش ہیں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کی اتباع کرتے ہوئے ایسی مسجد بنالیں جس کی چھت کھجور کے پتوں اور ٹہنیوں کی ہو اور الحمد للہ کہہ کے ہم نماز پڑھیں اور بارش ہو جائے تو ہمارے ناک کو مٹی لگے اور بڑی خوشی اور بشاشت کے ساتھ ہم اپنے ہاتھ اور اپنے کپڑوں سے اُس مٹی کو پونچھیں اور کہیں کہ وہ نشان جو اُس وقت اسلام نے دیکھا تھا آج اُسی کے اُسوہ کے مطابق ہم نے بھی دیکھ لیا۔سپین میں بھی دیر اس لئے ہوئی کرم الہی صاحب ظفر یہاں آئے ہوئے ہیں۔ان کو میں نے بڑا سمجھا یا شروع خلافت سے ہی کہ میڈرڈ مہنگی جگہ، بداخلاق جگہ وہاں لوگ آتے ہیں ، لاکھوں کی تعداد میں غیر ملکی ایک وقت میں ہوتا ہے عیش کرنے آتے ہیں وہاں آپ کی بات سننے کا تو وقت ہی نہیں اُن کے پاس ، توجہ ہی نہیں کریں گے چھوڑیں میڈرڈ کو ، دار الخلافہ ہے اُن کا۔باہر نکلیں جب سے یہ گئے ہیں بڑی ہمت سے گئے اپنا کام کیا اور انہوں نے تبلیغ کی۔اللہ تعالیٰ انہیں جزاء دے۔بڑے پیارے ہیں لیکن کچھ میڈرڈ کا پیارا اتنا شدت اختیار کر گیا تھا کہ ہماری زمین خریدنے میں دس بارہ سال کی تاخیر ہو گئی۔اب وہ اور ایک اور مبلغ گئے تھے قرطبہ کے قریب انہوں نے وہاں بڑی اچھی جگہ تلاش کی ( کام انہوں نے ہی کیا۔اصل انچارج ہیں یہ ) بہر حال وہاں زمین مل گئی۔دُعا کریں دو جگہیں فرانس اور اٹلی میں مل جائیں کے مشنوں کے منصوبوں اور اُن کے بنانے سے ہمارے ذہن فارغ ہو کے پھر اور آگے جائیں۔ہمارے دماغ نے تو فارغ نہیں رہنا۔اُس وقت تک میرا اور آپ کا دماغ کام