خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء) — Page 370
خطابات ناصر جلد دوم اختتامی خطاب ۲۸ / دسمبر ۱۹۷۸ء السلام یہ جو میں نے آپ کو پہلے مختصر ا صرف نام تفاسیر کے بتائے تھے نا کہ انہوں نے لکھا ہے کہ مہدی آئے گا۔بعض نے لکھا ہے کہ مسیح آئے گا۔نازل ہوں گے حضرت مسیح علیہ السلام یا مہدی موعود علیہ ال آئیں گے ان کو میں نے یکجائی جب نظر ڈالی تو شکل یہ بنی، حضرت عیسی علیہ السلام کے لئے ان تفاسیر میں جن کا میں ذکر کر چکا ہوں پہلے پانچ جگہ نزول عیسی کہا ہے۔حضرت عیسی نازل ہوں گے اور چار جگہ خروج عیسی کہا ہے کہ حضرت عیسی کا خروج ہو گا۔وہ پیدا ہوں گے اور حضرت مہدی علیہ السلام کے لئے چھ جگہ ان تفاسیر میں خروج مہدی آیا ہے کہ مہدی کا خروج ہوگا اور چار جگہ ہے کہ عیسی کا خروج ہوگا۔تو دس جگہ خروج کا لفظ استعمال کیا گیا ہے اور پانچ جگہ نزول کا لفظ استعمال کیا ہے۔اس وقت نزول کی لمبی بحث میں تو جایا نہیں جاسکتا لیکن یہاں خاموش بھی نہیں رہا جا سکتا۔اس لئے کہ ہم اس عقیدہ پر قائم ہیں کہ میسی اور مسیح ایک ہی شخصیت کے دو پہلو ہیں اور ایک ہی وجود کے جو فنافی محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہو کر دنیا میں آخری، بڑے پیارے اور بڑی برکتیں لانے والے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے روحانی فرزند نے آخری زمانہ میں کرنے تھے۔جب آخری فتح جب ایک جنگ شروع ہونا۔یہ روحانی جنگ ہے بغیر ہتھیاروں کے لیکن جب جنگ ہو تو ایک لڑائی چھوٹی سی لڑی جاتی ہے پھر دوسری۔ایک محاذ پر پھر دوسرے محاذ پر۔آخر ایک وقت میں ایسا ہوتا ہے کہ اس جنگ کا فیصلہ ہو جاتا ہے۔تو جنگیں چودہ سو سال سے جنگیں لڑی گئیں بیج اور دلائل کے ساتھ اور آیات اور معجزات کے ساتھ۔اسلام نے کوئی جنگ اس کے علاوہ نہیں لڑی یہ بات سمجھ لیں آپ اسلام نے جو جنگ تلوار سے لڑی وہ بھی معجزہ کی جنگ تھی۔وہ تلوار کی جنگ نہیں تھی۔یہ کہنا کہ ۳۱۳ نسبتے ، ننگے پاؤں، بغیر سواریوں کے، کپڑے پھٹے ہوئے ، بدر کے مقام کے اوپر جانیں دینے کے لئے گئے تھے تلوار کے زور سے روسائے مکہ کو شکست دینے ، بڑا ظلم ہے اس قوم پر۔وہ تلوار سے مارنے نہیں گئے تھے۔وہ خدا تعالیٰ کا نشان بن کر خدا کا ایک معجزہ دنیا کو دکھانے کے لئے گئے تھے اور بدر کے میدان کی ریت کا ذرہ ذرہ اس پر گواہ ہے کہ انہوں نے معجزہ دکھایا اور اس معجزہ سے انہوں نے اسلام کے غلبہ کو اور خدا کے نزدیک اسلام کے پیارے ہونے کو ثابت کیا۔تو اسلام کی جنگ ہے حج کے ساتھ اور دلائل کے ساتھ اور آیات آسمانی کے ساتھ اور معجزات کے ساتھ۔زندہ نبی ہیں محمد صلی اللہ علیہ وسلم۔آپ آج بھی اسی طرح زندہ ہیں اپنے فیوض کے لحاظ