خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 357 of 646

خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء) — Page 357

خطابات ناصر جلد دوم ۳۵۷ اختتامی خطاب ۲۸ / دسمبر ۱۹۷۸ء واقفیت ہوئی۔ویسے تو بنیادی چیزیں سمجھ کے ہی جماعت میں داخل ہوتے ہیں لوگ لیکن پوری تفصیل کے ساتھ جو میں تفصیل بتاؤں گا آپ کو، کتنی زبر دست ہے، وہ واقفیت ان کو ہوئی۔ان میں سے کوئی طفل کی عمر کے سمجھے جانے چاہئیں کوئی خدام الاحمدیہ کی عمر کے سمجھے جانے چاہئیں۔مجھے خیال آیا کہ ہم بڑے خوش قسمت تھے کہ ہمارے چاروں طرف صحابہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بطور ہمارے معلم کے موجود تھے اور ہمارے کانوں میں وہ یہ باتیں دن رات ڈالتے تھے۔قادیان میں وہاں ایک۔آپ میں سے بہتوں نے شاید قادیان دیکھی بھی نہ ہوا اور جو بچے وہاں سے ہم گودوں میں اٹھا کے لائے تھے ۱۹۴۷ء میں ان کو بھی کیا یا د پتہ ہو ہی نہیں سکتا کہ قادیان کا نقشہ کیا ہے۔وہاں مسجد مبارک جو ہے اس کے سامنے چوک میں ایک دفعہ حضرت میر محمد اسماعیل صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ایک بڑا سارا بورڈ لگا دیا کالا اور اس کے اوپر کوئی فقرے آپ لکھ دیتے تھے۔اسی طرح ان کے چھوٹے بھائی ہمارے چھوٹے ماموں یعنی حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کے چھوٹے ماموں ہم بھی ان کو ماموں ہی کہتے رہے ہیں۔وہ کوئی حدیث۔ارشاد نبوی کوئی قرآن کریم کی چھوٹی آیت لے کے آداب کھانے کے آداب۔مجلس کے آداب ، سڑکوں کے آداب یہ بتاتے تھے اور مہدی کے متعلق ہر وقت ذکر تھا ذ کر تازہ تھا۔تو بڑے خوش قسمت تھے ہم لوگ جن کے گرد اس قسم کے سکھانے والے تھے لیکن آپ بد قسمتی سے ایسے ماحول میں طفل کی عمر کو اور نوجوانی کی عمر کو اور اس سے نکل کے کچھ آپ میں سے انصار اللہ کی عمر کو پہنچے ہیں جنہوں نے اصولی طور پر تو ان مسائل کو سمجھا لیکن جس رنگ میں اور جس کثرت کے ساتھ اور جس پھیلاؤ میں اور تیرہ سو سال میں پھیلے ہوئے لٹریچر میں جس طرح مہدی کا ذکر آیا جس رنگ میں آیا جن الفاظ میں بیان کیا جس طرح ان چیزوں کو دنیائے اسلام نے محفوظ رکھا وہ آپ کے کان میں باتیں نہیں پڑیں۔تو میں نے جب مجھے یہ خیال آیا میں نے سوچا کہ اس جلسہ کی یہ تقریر میں ، تقریر میں عام طور پر نہیں کرتا گفتگو تو یہ گفتگو جو ہے اس کا موضوع میں نے یہ بنایا۔پھر میں نے سوچا اور پھر وہ اپنی یاد کو تازہ کر کے اس عرصہ میں ریسرچ بھی اور ہوئی۔تحقیق ہوئی کوئی اور نئے حوالے بھی ملے۔تو مجھے خیال آیا کہ جو چیز آپ کے سامنے رکھوں وہ اس ترتیب سے رکھوں کہ قرآن کریم نے مہدی کا ذکر