خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء) — Page 192
خطابات ناصر جلد دوم ۱۹۲ دوسرے روز کا خطاب اار دسمبر ۱۹۷۶ء سے ڈینش زبان میں شائع ہو چکی ہے سیرۃ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ترکی زبان میں شائع ہو چکی ہے ”کتاب الحج بزبان جرمن شائع ہو چکی ہے۔ڈاکٹر عبدالہادی کیوسی ایک اٹیلین احمدی ہوئے تھے بڑے مخلص، بڑے فدائی ، بڑے عالم اور بڑے محقق تھے انہوں نے یہ کتاب لکھی ہے وہ احمدیت قبول کرنے کے بعد چند سال کے بعد ہی فوت ہو گئے انہوں نے اسپرانٹو زبان میں قرآن کریم کا ترجمہ بھی کیا تھا۔ذکر حبیب چھپ چکی ہے۔میں اسلام کو کیوں مانتا ہوں“ سپینش زبان میں چھپ چکی ہے ”من الرحمن انگریزی زبان میں زیر طبع ہے اور چھپنے والی ہے۔سراج الدین عیسائی کے چار سوالوں کا جواب انگریزی اور احمدیت کا پیغام انگریزی دوسری بار شائع ہو رہی ہیں۔”ہماری تعلیم ، سپینش زبان میں زیر طبع ہے دیا چہ تفسیر القرآن، جو بڑی زبر دست کتاب ہے اس کا عربی ترجمہ تیار ہو رہا ہے اور عنقریب چھپ جائے گا۔وقف جدید نے تربیت کے لئے بہت سی کتب شائع کی ہیں ان کی طرف بھی توجہ کرنی چاہئے۔اس کے بعد میں تعلیم القرآن کی طرف آتا ہوں تعلیم القرآن جو وقف عارضی کے ماتحت ایک تربیتی پروگرام ہے اس طرف جماعت کو زیادہ توجہ دینی چاہئے۔توجہ تو جماعت دے رہی ہے لیکن اس سے زیادہ توجہ دیں۔بڑی برکتیں ہیں اس کے اندر۔فضل عمر درس القرآن ایک کلاس ہوتی ہے۔یہ کلاس اس سال ۳۱ جولائی سے تین ہفتے کے لئے تھی اس میں تین سو پینتیس طلباء، ہمارے بچے اور پانچ سو بیاسی طالبات ، ہماری بچیاں شامل ہوئیں نوسوستر طلباء وطالبات کا امتحان لیا گیا۔یہ خدا کا فضل ہے کہ ایک سو اکتیس بی اے یا اس سے زیادہ تعلیم کے طلباء وطالبات تھے لیکن اس میں سے سو سے زیادہ بچیاں تھیں۔اس طرح ایک تو انہوں نے پڑھ پڑھ کر ہمارے لئے مسئلہ پیدا کر دیا کیونکہ عمر بڑی ہو جاتی ہے پھر بر نہیں ملتا۔کئی دفعہ اتنی زیادہ عمر ہو جاتی ہے کہ میں کہتا ہوں کہ یہ تو کوئی خدائی تدبیر ہی ہو سکتی ہے جس نے کسی نوجوان کو شادی نہیں کرنے دی جب تک کہ وہ بتیس سال کا نہیں ہو گیا۔میں کہاں سے بہتیں بتیس سال کے جوان ڈھونڈوں تمہاری اٹھائیس اٹھائیس سال کی بچیوں کے لئے۔پس بے شک پڑھائیں لیکن وقت پر شادیاں کر دیا کریں۔وقت سے مراد ہے جوانی کی ابتداء۔بچیاں عام طور پر امتحان میں بھی بچوں کی نسبت زیادہ نمبر لے جاتی ہیں۔ایک لحاظ سے تو اچھا ہے کہ اپنی اولاد کی زیادہ بہتر تربیت کر سکیں گی لیکن دوسری طرف