خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 177 of 646

خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء) — Page 177

خطابات ناصر جلد دوم 122 دوسرے روز کا خطاب اار دسمبر ۱۹۷۶ء اندازہ لگایا کہ میری آنکھوں نے تمہارے گر جاؤں کے سامنے برائے فروخت کا بورڈ دیکھا اور مجھے بتایا گیا کہ کچھ گرجے بک گئے اور قحبہ خانے اور شراب خانے بن گئے اور کچھ بک گئے اور موٹروں کی گیراج بن گئے۔اگر نئی نسل کو ( جس کے نتیجہ میں تمہاری آبادی بڑھی تھی ) عیسائیت میں دلچپسی ہوتی اور ان کی دلچسپی قائم رہتی تو تمہیں نئے گرجے بنانے پڑتے پرانے گرجے ناکافی ہو جاتے لیکن یہاں تو الٹا حال ہے۔تم تو پرانے گر جاؤں کو بیچ رہے ہو۔اٹلی میں جو کیتھولکس کا گھر ہے ایک بہت بڑا گر جا ہے سینٹ مارکوس اس کے سامنے بہت بڑا میدان ہے ، بڑی اچھی پیومنٹ (pavement) ہے کئی ہزار ٹورسٹ وہاں پھر رہا ہوتا ہے۔وہاں ایک جرمن نو جوان مجھے ملا۔میں اس کو آہستہ آہستہ اسلام کی طرف لا رہا تھا میں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ ہمیں چھپیں سال کے اندر اندر تم لوگوں کو تمہارا جو چرچ ہے اس میں کوئی دلچسپی نہیں رہے گی۔تو وہ آرام سے مجھے کہنے لگا کہ You are talking of twenty,twenty five years,this۔might happen tomorrow کہ آپ میں پچیس سال کی بات کر رہے ہیں کل ایسا ہوسکتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے کہا تھا کہ خدا نے مجھے بتایا ہے کہ اگر میری تعلیم ان لوگوں تک نہ بھی پہنچی تو قبل اس کے کہ تعلیم پہنچے ان کے دلوں سے عیسائیت مٹا دی جائے گی (نعرہ ہائے تکبیر )۔یہ انعامات، یہ تبدیلی چھیاسی سال سے ہو رہی ہے یہ تبدیلی اس منصو بہ کو کامیابی کی طرف لے جارہی ہے۔ایک تھا کروڑ سے اوپر نکل گئے اس کے ماننے والے ، ایک جگہ قید تھا ساری دنیا میں پھیل گئے۔ایک وقت تھا کہ مخالف یہ سمجھتا تھا کہ اس ایک کو مار دیا تو احمدیت ختم ہو گئی ، خدا کا منصو بہ ختم ہو گیا ، خدا کا منصوبہ بھی ہلاک ہو گیا عوذ بالله - خدا کا منصوبہ تو نہیں ہلاک ہوا کرتا۔پھر ایک وقت آیا کہ انہوں نے کہا کہ ہندوستان سے مٹا دو تو یہ لوگ ختم ہو جائیں گے۔خدا نے کہا کہ قبل اس کے کہ تمہارا منصوبہ کامیاب ہو میں اس جماعت کو ہندوستان سے باہر لے جا کر ساری دنیا میں پھیلا دوں گا۔اس وقت مسلمانوں میں سے سب سے زیادہ مظلوم اور اپنے حالات کے ظلم کی وجہ سے بھی اسلام سے دور وہ ممالک ہیں جہاں اشتراکیت یعنی کمیونزم آ گیا۔وہاں یہ حال ہے کہ کمیونسٹ یوگوسلاویہ کے سینکڑوں خاندان احمدی ہو گئے ہیں۔سینکڑوں خاندان ! اور یہ حال ہے کہ اس وقت