خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 174 of 646

خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء) — Page 174

خطابات ناصر جلد دوم ۱۷۴ دوسرے روز کا خطاب ۱۱ر دسمبر ۱۹۷۶ء منصوبہ ہے آسمانوں کا ، اس کے لئے میں اور تم پیدا کئے گئے ہیں تا کہ خدا تعالیٰ کا یہ منشا پورا ہو کہ کم از کم اس زمانہ میں ہی انسانوں کی بڑی بھاری اکثریت سیدھے راستے پر چل کر خدا تعالیٰ کی رضا کی جنتوں کے اندر داخل ہو جائے۔محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا زمانہ صرف وہ زمانہ نہیں تھا بلکہ آپ کا زمانہ قیامت تک ممتد ہے پس اس زمانہ میں ایسے حالات پیدا ہوں کہ نوع انسانی کا دل بحیثیت نوع انسانی خدا اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے جیت لیا جائے۔چھیاسی سال پہلے یہ منصوبہ ظاہر ہوا اور اس کے کئی رخ ہیں۔خدا تعالیٰ کا جماعت کو جھنجھوڑنا ایک رخ ہے اور خدا تعالیٰ کی رحمتوں کا جماعت پر نازل ہونا ایک دوسرا رخ ہے۔وہ اکیلا تھا اور دوسرا اس کے ساتھ کوئی نہیں تھا اور آج وہ کروڑ سے اوپر نکل گیا اور کوئی خطہ ارض ایسا نہیں جہاں اس کے ماننے والے نہ ہوں ( نعرہ ہائے تکبیر اور حضرت مرزا غلام احمد کی جے کے نعرے ) پہلے بڑی قوتوں اور استعدادوں والا ایک گروہ تھا جو خدا تعالیٰ نے اس مدعی مہدویت کے گرد جمع کر دیا اور ایک بنیاد قائم کر دی۔پھر اس میں پھیلاؤ اور وسعت پیدا ہونی شروع ہوئی ، پھر وہ قادیان سے باہر نکلا اور ہندوستان کے مختلف علاقوں میں بیج کی طرح بویا گیا کوئی ایک درخت یہاں لگا دیا خدا نے ، اور کوئی ایک درخت وہاں لگا دیا۔نقشے پر ہمارے ملک کی اور دنیا کی یہ شکل بنی ہے۔کھجور کا درخت ہمارے ہاں ایک مثالی درخت ہے جس طرح اس کی جڑوں سے اور بچے نکلتے ہیں جن کو اٹھا کے باغ میں لگا دیا جاتا ہے اسی طرح اس درخت کے نیچے سے اور پودے نکلے جو مختلف جگہوں پر لگائے گئے ان کی تربیت کی گئی پھر زمین سے اور پودے نکلے پھر وہ پھیلے اگر ان کی نسل سنبھالی گئی تو وہ پھیلی پھر اور آ کر ساتھ ملے اور بڑھنا شروع ہوئے۔پھر وہ ہندوستان سے باہر نکلا۔بعد میں پاکستان بن گیا اور جماعت ہندوستان اور پاکستان میں بٹ گئی۔بہت ساری زندگیاں ایسی ہوتی ہیں کہ وہ بٹنے کے بعد دو کی حیثیت سے زیادہ طاقتور ہو کر زندہ رہتی ہیں۔یہی حال ہمارا ہوا بٹ کر بجائے کمزور ہونے کے زیادہ طاقتور ہو گئے۔پھر باہر نکلے اور یورپ میں گئے وہاں قریباً ہر ملک میں احمدی ہوئے پھر نارتھ امریکہ (شمالی امریکہ ) میں گئے وہاں ہر ملک میں احمدی ہوئے (وہاں ویسے تھوڑے ملک ہیں ) پھر جنوبی امریکہ میں گئے پھر ایشیا میں گئے۔آپ لوگ سمجھتے ہیں کہ ہمارے بھائی جو مصر ہی میں بسنے والے ہیں یا سعودی عرب میں رہنے والے !