خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page viii of 646

خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء) — Page viii

۶ کرتا چلا جاتا ہے اور میں تو حیران ہوں ، حیرت میں گم ہوں اور اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ خدا تعالیٰ کی عظمت میرے اس زمانے میں اس بات سے ثابت ہوئی کہ میرے جیسے عاجز انسان کو اس نے ہاتھ میں پکڑا اور اعلان کیا دنیا میں کہ اس ذرہ ناچیز سے میں دنیا میں انقلاب بپا کردوں گا اور کر دیا۔عليه ۲۸ دسمبر ۱۹۸۷ء کو عظیم الشان غلبہ اسلام کی پیشگوئی کرتے ہوئے حضور انور نے فرمایا: یہ جماعت احمد یہ ہے۔تعداد میں مختصر سی جماعت۔پیسے کے لحاظ سے دنیا میں سینکڑوں شاید ایسے امیر لوگ ہوں کہ جن کی دولت جماعت احمدیہ کی ساری دولت سے بھی زیادہ ہے لیکن جس کی خوشیاں جماعت احمدیہ کی خوشیوں سے کروڑواں حصہ بھی نہیں ہیں۔جو دور بین نگاہ رکھتے ہیں ان کو نظر آنا شروع ہو گیا ہو گا۔جو نو جوان ہیں انہیں میں کہتا ہوں جماعت احمدیہ کی زندگی میں انقلاب عظیم بپا ہو چکا حرکت میں ہے اور اس میں Momentum پیدا ہورہا ہے حرکت جو ہے روز بروز تیز ہوتی چلی جارہی ہے۔آج نہیں تو کل کل نہیں تو پرسوں۔ساری دنیا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے جمع ہوگی۔یہ خدا کا فیصلہ ہے اور خدا تعالیٰ نے اپنے اس فیصلہ کا بھی اعلان کیا کہ میرے منصوبوں میں کوئی ماں جایا مجھے نا کام کرنے والا نہیں پیدا ہوا۔جوخدا نے کہا وہ ہوگا۔خطابات ناصر کی تیسری جلد حضور انور رحمہ اللہ تعالیٰ کے خطابات قبل از خلافت و بعض دیگر مواقع کے اہم خطابات پر مشتمل ہوگی۔انشاء اللہ تعالیٰ