خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء) — Page 565
خطابات ناصر جلد دوم اختتامی خطاب ۲۸ / دسمبر ۱۹۸۱ء کے اور دوسری جنس ہو ہی نہیں سکتی پیدا۔ہمارے آلات بتا رہے ہیں اور دو اڑھائی مہینے کے بعد جب بچہ پیدا ہوا تو وہ لڑکا تھا۔تو غیب کی بات بتنا نایا کسی عاجز انسان کے منہ سے نکلی ہوئی بات کو پورا کر دکھانا یہ اللہ تعالیٰ کی قدرت کا کام ہے اس میں انسان کا دخل نہیں ہے۔تو خدا اپنے وجود کا خود اعلان کرتا ہے کسی۔غیر کا اس کے اوپر احسان نہیں۔وہ کہتا ہے انا الموجود وہ بے شمار زبانیں بولتا ہے۔وہ ہر انسان کے ساتھ اس کے حالات کے مطابق اس کی ضرورت کے مطابق بات کرتا ہے۔وہ جب میرے سے بات کرتا ہے تو جماعت کے متعلق بات کر رہا ہوتا ہے کیونکہ میں اور جماعت ایک ہی وجود کے دو نام ہیں۔دس سال پہلے مجھے اس نے کہا: وَمَنْ يَتَوَكَّلْ عَلَى اللهِ فَهُوَ حَسْبُهُ (الطلاق :) - سپین میں تھا میں کہ جو اللہ پر توکل کرے اللہ ہی کافی ہے کسی اور کے پاس جانے کی ضرورت نہیں۔إِنَّ اللهَ بَالِغ أَمْرِهِ (الطلاق: ۴) جو چاہتا ہے کر دیتا ہے والله على كل شئ قدیر اور لیکن ہر کام کا ایک وقت ہوتا ہے۔میرے ذہن میں یہ تعبیر ڈالی گئی کہ سپین میں ہم مستحکم ہو جائیں گے۔مسجد ہمیں مل جائے گی لیکن ابھی نہیں وقت آنے پر اور نو دس سال کے بعد خدا تعالیٰ نے ایسے حالات بدلے کہ وہاں مسجد کے لئے زمین مل گئی۔وہاں میں نے بنیاد رکھی۔اب تازہ اطلاع کے مطابق وہ مسجد بن چکی ہے۔جب مسجد بن رہی تھی تو ہمارے ملک کے ایک سفیر سے کسی احمدی نے میرا کہا کہ انہوں نے وہاں بنیا د رکھی ہے مسجد کی۔تو وہ کہنے لگے میں تو وہاں سفیر رہا ہوں۔وہ تو کیتھولک ہیں۔پروٹسٹنٹ کو گر جا بنانے کی اجازت نہیں دیتے اور احمدیوں کو مسجد بنانے کی کس طرح اجازت دے دی۔اس نے کہا کہ اجازت کیا مطلب بن رہی ہے کہ میں مانتا ہی نہیں۔احمدی بڑے چالاک ہیں ہوشیار ہیں۔جھوٹ بولتے ہیں ایسا کہ دوسروں کو قائل کر لیتے ہیں۔میں نے اس کو کہا تصویریں آرہی ہیں۔دکھا دینا۔وہ جب تصویریں آئیں اس کو جا کر دکھایا یہ دیکھو زیر تعمیر مسجد تو سر اس کا جھک گیا اور منہ سے بات نہیں نکال سکا۔خدا نے کہا تھا کہ وَاللهُ غَالِبٌ عَلَى أَمْرِم (یوسف) : ۲۲) میں جو فیصلہ کر دیتا ہوں وہ ہو جاتا ہے۔وَمَنْ يَتَوَكَّلْ عَلَى اللهِ فَهُوَ حَسْبُهُ (الطلاق:۴)۔مجھ پر تو کل کرو تمہیں کسی اور چیز کی ضرورت نہیں اور جس وقت انہوں نے مذہبی آزادی دی اور اعلان کیا کہ یہاں سارے مذاہب جو